کراچی:جدید لب ولہجے کے شاعر اکبر معصوم ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب انتقال کرگئے۔ان کی عمر 59برس تھی۔وہ گزشتہ ایک ہفتے سے برین ہیمرج کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اکبر معصوم کا تعلق سندھ کے دور افتادہ علاقے سانگھڑ سے تھا۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔ناقدین کے مطابق اکبر معصوم کی شعری کائنات انہیں معاصر شعرا سے ممتاز کرتی تھی۔
فیس بک کمینٹ