Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 24, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے آئی فون امریکا میں تیار کرنے کی شرط لگا دی : یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • ڈی پورٹ ہو کر پاکستان لوٹنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے، ایف آئی آر کاٹی جائے گی: وزارتِ داخلہ
  • نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدی
  • ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم : استغفراللّٰہ!
  • عمران خان کیلئے بیک چینل مذاکرات، امریکی پاکستانی ڈاکٹرز کی دوبارہ پاکستان آمد
  • سہیل وڑائچ کا کالم : بلبل، پھول اور کانٹا
  • نصرت جاوید کا تجزیہ : جنوبی افریقہ میں”گوروں کے قتلِ عام” کی کہانی
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاک بھارت بات چیت، وقت کی اہم ترین ضرورت
  • کشور ناہید کا کالم : تفریحی ادارے ، بزرگوں کے مسائل اور مساجد کو تالے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»خاور نعیم ہاشمی»شریفوں کے گھر چھاپہ۔۔خاور نعیم ہاشمی
خاور نعیم ہاشمی

شریفوں کے گھر چھاپہ۔۔خاور نعیم ہاشمی

رضی الدین رضیاپریل 7, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of khawar naeem hashmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے اچھرے والے گھر کے بائیں بازو والے مکان میں ایک سفید پوش گھرانہ آباد تھا،ذرائع آمدن محدود ہونے کے باعث اس گھر کے سربراہ نے بچوں کو واجبی سی تعلیم دلوائی تھی، دو بیٹے تھے اور باقی بیٹیاں،لڑکوں نے میٹرک کر لیا تو اس نے کسی رشتہ دار کے توسط سے دونوں بیٹوں کو مزدوری کیلئے سعودی عرب بھجوا دیا، بچوں نے گھر پیسے بھجوانے شروع کئے تو اس گھرانے نے کچھ سکھ کا سانس لیا، مجھے یاد ہے کہ اس شخص کے بچوں نے جب پہلی بار گھر پیسے بھجوائے تھے تو انہوں نے محلے میں مٹھائی بانٹی تھی، ایک دن کیا ہوا؟ شام کے وقت میں آفس جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک محلے میں شور شروع ہوا میں جلدی سے باہر نکلا، پوری گلی میں پولیس اہلکار پھیلے ہوئے تھے، پورا محلہ بھی تماشائی بن کر گھروں سے باہر نکل آیا تھا، لوگوں نے بتایا کہ شیخوپورہ سے پولیس آئی ہے آپ کے ہمسائے کو گرفتار کرنے، ساتھ مقامی پولیس بھی ہے، کچھ پولیس اہلکار میرے ہمسائے کے گھر میں گھس بھی چکے تھے، میں اس ہجوم سے نکلتا ہوا اپنے ہمسائے کے گھر داخل ہوا تو وہاں جو منظر تھا اس نے مجھے دہلا کر رکھ دیا،ایک چھوٹے سے کمرے میں بوڑھا اور نحیف ہمسایہ پولیس کے خوف سے پلنگ کے نیچے آخری نکڑ میں دبکا بیٹھا تھا،پولیس اہلکار اسے ڈنڈے مار مار کر باہر نکالنے کیلئے جدوجہد کر رہے تھے، اس شخص کی بیوی اور بیٹیاں چیخیں مار مار کر رو رہی تھیں، میں نے ان بہادر سپاہیوں کے ساتھ آنے والے سب انسپکٹر کو اپنا تعارف کرایا اور اس سے دریافت کیا کہ اس شریف آدمی کا جرم کیا ہے، جس کی بنیاد پر آپ اسے گرفتار کرنے آئے ہیں؟ پتہ یہ چلا کہ اس شخص کا ایک دور دراز کا رشتہ دار شیخوپورہ میں رہتا ہے اور پولیس کو ایک معمولی سے کیس میں مطلوب ہے، پولیس جب اسے کہیں تلاش نہ کر پائی تو اس شبہ میں یہاں تک پہنچ گئی کہ اس آدمی نے کہیں اسے اپنے گھر میں پناہ تو نہیں دے رکھی، مطلوب ملزم یہاں نہ ملنے کے باوجود پولیس والے اسے گرفتار کرکے شیخوپورہ لے جانا چاہتے تھے، میں نے نکے تھانیدار کو دلائل سے قائل کیا کہ اس چھوٹے سے مکان میں کوئی نیا آدمی ٹھہرا ہوتا تو اس کا علم پوری گلی کے لوگوں کو ہو جاتا، اس گھر میں تو کسی مہمان کو ٹھہرانے کی گنجائش تک نہیں ، بالآخر وہ پولیس افسر اپنی پلٹن کے ساتھ واپس چلا گیا، اس کے بعد میں نے اس شریف آدمی کو پلنگ کے نیچے سے نکل آنے کے لیئے کہا تو وہ پولیس کے چلے جانے کے باوجود کانپ رہا تھا،میں تو اس گھر سے باہر آ گیا اس کے بعد اس کی بیوی اور بیٹیوں نے اسے پلنگ کے نیچے سے نکال لیا ہوگا، سالوں پرانا یہ واقعہ مجھے کبھی نہیں بھولتا، جب بھی اس دن کو یاد کرتا ہوں تو یہ ضرور سوچتا ہوں کہ اس غریب گھر کے سربراہ نے باقی عمر بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ کتنی شرمندگی سے کاٹی ہوگی؟ وہ تو ہر وقت اپنی کمزور مردانگی اور پولیس کے خوف میں ہی مبتلا رہا ہوگا، آپ کو آگاہ کرتا چلوں کہ یہ وہ دن تھے جب پنجاب کے وزیر اعلی کا نام شہباز شریف تھا۔ ٭٭٭٭٭ اب یہ واقعہ مجھے یاد آیا ہے شہباز شریف کے گھر حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے نیب کے ناکام چھاپے کی خبر سن کر، اس چھاپے پر حمزہ شہباز بہت سیخ پا ہیں لیکن نیب سے بچنے کیلئے چھپنا تو انہیں بھی کسی نہ کسی کونے میں پڑا ہی ہوگا، نیب والوں نے پنجاب کے سابق حکمرانوں کے گھر چھاپہ اس وقت مارا جب ایک ہی دن پہلے اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب کی اس طرح کی کارروائیوں کو خلاف اسلام اور خلاف قانون قانون قرار دیا، سپریم کورٹ آف پاکستان بھی خلاف قانون چھاپوں پر تحفظات کا اظہار کرتی رہتی ہے، عدالت عظمی کا سوال ہے کہ جب کسی بھی ملزم کو پکڑنے کیلئے قانونی راستے موجود ہیں تو پھر گھروں کی دیواریں کیوں پھلانگی جاتی ہیں، شہباز شریف کے گھر چھاپے کے دوران ن لیگی کارکن بھی جمع ہوئے اور انہوں نے مزاحمت بھی کی، یہ کارکن جس طرح نیب والوں کی گاڑیوں کے سامنے کھڑے ہوئے اور نیب اہلکاروں کے خلاف جو زبان استعمال کی، اس کا ازالہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایک درخواست دینے سے نہیں ہوتا، کون سا نیوز چینل ہے جس نے لیگی کارکنوں کے غصے کو نہیں دکھایا، پتہ نہیں نیب کے کرتا دھرتا لوگوں کو یہ بات سمجھ میں کیوں نہیں آتی کہ اس طرح کی حرکتوں سے اس ادارے کی ساکھ عوام میں بری طرح متاثر ہو چکی ہے، عمران خان جن سیاستدانوں کو چور، ڈاکو، لٹیرے، منی لانڈرر کہتے ہیں ، انہیں ادراک ہونا چاہیے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے لوگوں کی توجہ اصل الزامات اور ان الزامات کی مبینہ سچائی سے ہٹ جاتی ہے، بہت لوگ ہیں جو عمران خان کے ساتھ تھے اور اب بھی ساتھ ہو سکتے ہیں، مگر وہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت صرف نیب گردی سے نہیں چلے گی، اسے اس حوالے سے نیب کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا، لیکن ایسا ممکن نہیں لگتا ،کیونکہ یہی شکایات تو خود حکومت کو بھی نیب سے ہیں، لمبے ہاتھ قانون کے ہونے چاہئیں، نیب یا پولیس کے نہیں، دور حکومت چاہے کسی کا بھی ہو، یہاں تو یہی ہوتا چلا آ رہا ہے۔ ٭٭٭٭٭ میرا سے کئی درجے اچھی انگریزی بول لینے کی دعویداراداکارہ اور رقاصہ ریما خان جو اب امریکی شہریت کی حامل بھی ہیں، انہوں نے اپنے امریکی شوہر ڈاکٹرطارق شہاب کے ساتھ اپنے دورہ بیت المقدس کی تصاویر انسٹا گرام پر وائرل کرکے ایک ہی ماہ میں دوسرا پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کر لیا ہے ، بلاشبہ یہ ایک بڑی سعادت کی بات ہے، جو انہیں پاکستان میں دورہ اسرائیل پر پابندی کے باوجود حاصل ہوئی، ریما نے ان تصاویر کے ساتھ انگلش میں ایک نوٹ بھی شئیر کیا ہے،وہ لکھتی ہیں کہ یہ شہر مسلمانوں کے ساتھ دوسرے مذاہب کیلئے بھی اہم ہے، بالکل درست فرمایا انہوں نے، واقعی یہ شہر عیسائیوں کیلئے اس لئے بہت محترم ہے کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش یہاں ہوئی، لیکن یہ شہراسرائیل کا نہیں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، مسجد اقصیٰ بھی یہیں موجود ہے، امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیتے ہوئے اپنے سفارتی دفاتر یہاں منتقل کئے تو پوری دنیا کے مسلمانوں میں ہی نہیں خود امریکیوں میں بھی اشتعال پھیلا، ان کے اس اقدام سے ان کے ووٹ بنک میں میں کمی نوٹ کی گئی، یہ شہر بنیادی طور پر فلسطین کا دارالحکومت ہے، سلطنت عثمانیہ کے دور میں اسے حرم شریف کہا جاتا تھا اور مسلمانوں کیلئے یہ آج بھی یہ حرم شریف ہی ہے، انیس سو سترہ تک بیت المقدس سلطنت عثمانیہ کا حصہ رہا، پہلی جنگ عظیم کے خاتمے پر یہاں برطانیہ نے قبضہ کر لیا، انیس سو اڑتالیس میں یہاں برطانیہ نے یہودیوں کی آباد کاری شروع کردی، امریکہ اور دوسری استعماری طاقتوں نے بھی ساتھ دیا، جون 1967 ء میں اسرائیلیوں نے بقیہ فلسطین اور بیت المقدس پر بھی تسلط جما لیا۔ مسلمانوں کا قبلہ اول ہنوز یہودیوں کے قبضے میں ہے۔ قابض یہودیوں کے بقول 70عیسوی کی تباہی سے ہیکل سلیمانی کی ایک دیوار کا کچھ حصہ بچا ہوا ہے جہاں دو ہزار سال سے یہودی آ کر رویا کرتے تھے، اسی لیے اسے ’’دیوارِ گریہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اب یہودی مسجد اقصٰی کو گرا کووہاں ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی عوام نے آج تک اسرائیلی تسلط کو قبول نہیں کیا، دہائیاں بیت گئیں مقبوضہ علاقوں میں روزانہ فلسطینی عوام خون کا نذرانہ دیتے ہیں، روزانہ فلسطین کی بیٹیوں، بیٹوں، بچوں اور بزرگوں کو شہید کیا جاتا ہے، ان پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جاتے ہیں، اسرائیلی جیلیں آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاہدین سے بھری پڑی ہیں مگر فلسطینیوں کی آزاد وطن کے لئے جنگ ہے کہ اسے کسی بھی طاقت سے نہیں دبایا جا سکا، دنیا کے ٹھیکیداروں نے صہیونی مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، اس کے باوجود قبلہ اول کی آزادی کی تحریک جاری و ساری ہے، اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جہاں جانے کیلئے پاکستان ویزا جاری نہیں کرتا، جسے پاکستان نے اب تک تسلیم نہیں کیا، اس حوالے سے دو آرا موجود ہیں اور دوسری رائے یعنی اسرائیل کو تسلیم کر لینے کے حامیوں کے دلائل بھی خالی از وزن نہیں، مکالمہ نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلاول کی لات۔۔رولا رپہ/راؤخالد
Next Article جدید لب ولہجے کے شاعر اکبر معصوم انتقال کرگئے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ٹرمپ نے آئی فون امریکا میں تیار کرنے کی شرط لگا دی : یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

مئی 24, 2025

ڈی پورٹ ہو کر پاکستان لوٹنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے، ایف آئی آر کاٹی جائے گی: وزارتِ داخلہ

مئی 24, 2025

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدی

مئی 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے آئی فون امریکا میں تیار کرنے کی شرط لگا دی : یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی مئی 24, 2025
  • ڈی پورٹ ہو کر پاکستان لوٹنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے، ایف آئی آر کاٹی جائے گی: وزارتِ داخلہ مئی 24, 2025
  • نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدی مئی 24, 2025
  • ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ مئی 24, 2025
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم : استغفراللّٰہ! مئی 24, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.