اسلام آباد : ماہرین موسمیات کے مطابق سوموار کو مغربی ہواؤں کا طاقتورسلسلہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔ ایک ہوا کا کم دباؤ خلیج فارس میں بن چکا جو پاکستان کے نزدیک آتے ہی شدید ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائیگا۔ یہ 2013 کے بعد آ نے والا سب سے طاقتور سلسلہ ہوگا۔ یہ مغربی ہواؤں کا شدید کم دباؤ پیر اور منگل کے دوران پاکستان سے ہوکے گزرے گا سب سے پہلے شمالی بلوچستان سے گزرتا ہوا شمالی سندھ کے اوپر آیگا۔ پھر اس کی سمت جنوبی پنجاب ،وسطی پنجاب پھر شمالی پنجاب میں برستا ہوا ہندوستان کے شمال مغربی ریاستوں میں جاکر ختم ہوجائیگا۔ اتوار سے جمعرات تک شمال مشرقی بلوچستان ، شمال مغربی بلوچستان ، جنوبی بلوچستان باشمول بلوچستان کی ساحلی پٹی ، وسطی بلوچستان ، مشرقی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، درمیانی بارش ، تیز برسات ، ژالہ باری اور کہیں کہیں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ وسطی ،جنوب مشرقی اور مشرقی سندھ میں بھی بیشتر مکامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی ۔
فیس بک کمینٹ