Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بھارتی فضائیہ نے کراچی سے دلی جانے والا طیارہ جے پور اتار لیا
اہم خبریں

بھارتی فضائیہ نے کراچی سے دلی جانے والا طیارہ جے پور اتار لیا

ایڈیٹرمئی 10, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جے پور : بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اے این-12 ساخت کے جارجیا کے ایک مال بردار طیارے کو جے پور میں اترنے پر مجبور کیا ہے۔ یہ طیارہ مبینہ طور پر کراچی سے انڈیا میں شمالی گجرات کی جانب غیر مقررہ راستے پر پرواز کر رہا تھا۔ طیارے کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ مسافر بردار طیاروں یعنی ایئر ٹریفک سروسز کے راستوں پر نہیں اڑ رہا تھا اور نہ ہی ایئر ٹریفک کی انتظامیہ کے اہلکاروں کے ریڈیو پیغامات کا کوئی جواب دے رہا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب فضائیہ کے اہلکاروں نے اسے چیلنج کیا تو طیارے کے پائلٹ نے بتایا کہ یہ طیارہ جارجیا کے شہر تبلیسی سے کراچی ہوتا ہوا دِلی جا رہا تھا۔انڈین فضائیہ کے ایک بیان کے مطابق جیسے ہی سوا تین بجے انڈین فضائی حدود میں اس طیارے کی موجودگی کا پتا چلا اسی وقت فضائیہ کے سکھوئی-30 ایم کے آئی ساخت کے دو جنگی طیارے اس کے تعاقب میں بھیجے گئے۔ ان دونوں جنگی طیاروں نے جارجیا کے طیارے کو جے پور اترنے پر مجبور کردیا۔



فضائیہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’چونکہ خطے کے موجودہ حالات (انڈیا پاکستان کشیدگی) کے پیش نظر اس خطے میں فضائی حدود پرواز کے لیے بند ہیں، جب یہ طیارہ ایک غیر مقررہ راستے سے انڈین فضائی حدود میں داخل ہوا تو پوری طرح تیار طیاروں کو اسے نیچے اتارنے کے لیے بھیجا گیا۔‘ طیارے سے رابطہ قائم ہونے پر معلوم ہوا کہ وہ جارجیا کا ایک مال بردار طیارہ ہے اور وہ ایک غیرمقررہ پرواز پر تبلیسی سے کراچی ہوتے ہوئے دلی جا رہا تھا۔ طیارے کو مزید تفتیش کے لیے جے پور میں روک لیا گیا ہے۔
( بشکریہ :بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک بھارت جے پور طیارہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجماعت اسلامی اور فوجی اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
Next Article غریبوں کے لئے الگ، امیروں کے لئے الگ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کو نیست و نابود کرنے کی خام خیالی بھارت اپنےعوام پر ہلاکت مسلط نہ کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 18, 2026

آر ایس ایس ۔۔ مسلم دشمنی سے پاکستان دوستی کی طرف : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 15, 2026

کیا ڈھاکہ میں ہونے والا مصافحہ دونوں ملکوں کو قریب لاسکتا ہے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جنوری 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم جون 17, 2026
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.