اسلام آباد : سوشل میڈیا کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت حکومت کو سوشل میڈیا کے حوالے سے ملک میں ریفرنڈم کروانے کا بھی حکم دے سکتی ہے جس میں لوگوں سے پوچھا جائے کہ اُنہیں سوشل میڈیا عزیز ہے یا مقدس ہستیوں کی عزت۔ سوشل میڈیا پر مقدس ہستوں کے خلاف شائع ہونے والے مواد کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے کہا ہے کہ اگر سوشل میڈیا مقدس ہستوں کی توہین کو نہیں روک سکتا تو پھر پاکستان میں ایسے میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عدالت اگلے ہفتے فیصلہ کرے گی کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا کو برقرار رہنا چاہیے یا پھر اس پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
فیس بک کمینٹ