لندن : قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی میچ سے ایک رات قبل ہوٹل میں شیشہ پینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی تصویر اور ویڈیو پر تنقید کیے جانے کے بعد ثانیہ مرزا نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک تصویر سامنے آئی جس پر کرکٹ شائقین اور بعض سابق کرکٹر کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ شعیب ملک اہم میچ سے ایک رات قبل میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کررہے تھے۔ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر بیان میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بلا اجازت بنائی گئی اور اس میں ہماری نجی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کی گئی جب کہ اس موقع پر ہمار بچہ بھی ساتھ تھا۔شعیب ملک کی اہلیہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہار جانے کہ بعد بھی کھانا کھانے کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے ویڈیو بنانے والے کو آئندہ بہتر مواد تلاش کرنے کا بھی مشورہ دیا۔دوسری جانب برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بچوں کو شیشہ کیفے لے جانا جرم ہے جس پر والدین کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔ماہرین نے مزید کہا کہ شیشہ کلب عوامی جگہ ہے اور عوامی جگہ پر کسی کی بھی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔وائرل ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک،وہاب ریاض، امام الحق اور دیگر پاکستانی کھلاڑیون کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ہفتہ, نومبر 15, 2025
تازہ خبریں:
- ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
- لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
- ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
- آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
- 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
- عرفان صدیقی کا انتقال اور سیاست کے گندے کھیل کے چسکہ فروش : نصرت جاوید کا کالم
- جو بچھڑ گئے : سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں ۔۔ حامد میر کا کالم
- صحافی اور صحافت : حشمت وفا سے عرفان صدیقی تک : راحت وفا کا کالم
- ایک گناہ گار بندے کا عمرہ : یاسر پیرزادہ کا کالم
- سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی نہ بنایا جائے! ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

