شیخوپورہ : شیخوپورہ میں ہرن مینار کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے بعد ٹرین کی سات بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ رات گئے
تک امدادی کارروائیاں جاری تھیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر درجنوں مسافروں کو زندہ نکال لیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ حادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔
فیس بک کمینٹ