پورٹ آف سپین : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔
ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے لیکن حسن علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی دو گیندوں پر دو چوکے لگنے کے باوجود اپنی ٹیم کی فتح سے ہمکنار کیا۔ شاداب خان نے اپنے چار اوورز میں 14 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
فیس بک کمینٹ