Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»گھوٹکی : استاد پر توہین کا الزام، مقدمہ درج، ہندوؤں کی املاک پر حملوں کے بعد حالات معمول پر آگئے
اہم خبریں

گھوٹکی : استاد پر توہین کا الزام، مقدمہ درج، ہندوؤں کی املاک پر حملوں کے بعد حالات معمول پر آگئے

ایڈیٹرستمبر 16, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ghotki roits hindu
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گھوٹکی : سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک ہندو استاد پر توہینِ رسالت کا الزام عائد کیے جانے اور مشتعل ہجوم کی جانب سے ایک نجی سکول اور اس کے مالک کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔صحافی علی حسن کے مطابق توہینِ رسالت کا یہ مبینہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا تھا جب ایک نجی سکول کے نویں جماعت کے طالب علم کی جانب سے نوتن مل نامی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے استاد پر پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔



بی بی سی اردو کے مطابق نویں جماعت کے اس طالبعلم کا دعویٰ تھا کہ نوتن مل کمرۂ جماعت میں سبق پڑھاتے ہوئے مبینہ طور پر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔یہ طالبعلم جس سکول میں زیرِ تعلیم تھا وہ نوتن مل کی ہی ملکیت ہے جو کہ ایک ریٹائرڈ پروفیسر ہیں۔مذکورہ طالبعلم کے والد نے اس سلسلے میں پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس کے مطابق ہندو استاد کو گرفتار کر کے توہینِ رسالت کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



اس واقعے پر مذہبی جماعتوں نے ضلع بھر میں ہڑتال کی اپیل کی جس پر اتوار کو ضلع گھوٹکی میں کاروبارِ زندگی معطل رہا اور متعدد جلوس بھی نکالے گئے۔ہڑتال کے دوران ہی ایک گروہ نے نوتن مل کے سکول کی عمارت پر حملہ کر دیا اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔ اس کے علاوہ ایک اور گروہ نے نوتن مل کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا۔



حالات کشیدہ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر لیا ہے جس نے شہر میں گشت شروع کر دیا ہے۔سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملزم نوتن مل پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں اور مقدمہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔



پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ گھوٹکی واقعے کی ایف آئی آر سنیچر کو ہی درج ہو چکی ہے اور اس میں نامزد پروفیسر کو اتوار کو ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں گی اور اگر الزام ثابت ہوا تو ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو برادری نے بھی پیغبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی حمایت کی۔ حکومت سندھ تمام نقصانات کا ازالہ کرے گی۔انڈیپینڈینٹ نیوز کے مطابق واقعے کی اطلاع کے بعد درگاہ بھرچونڈی شریف سے منسلک میاں اسلم کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں کا سندھ، پنجاب کو جوڑنے والی قومی شاہراہ پر رات گئے تک دھرنا جاری رہا۔ پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کیا۔ صبح میں نامعلوم افراد نے سکول پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افراد نے شہر میں موجود سچو سترام دھام نامی مندر میں گھس کر بھی توڑپھوڑ کی۔تاہم اب حالات پر امن ہیں ۔



مشتعل ہجوم کی کی جانب سے ہندو برادری کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد مقامی مذہبی رہنماؤں نے عوام سے پرامن رہنے اور ہندو آبادی کا ہر لحاظ سے خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ گھوٹکی شہر میں ہندو آبادی کا تناسب 30 فیصد ہے جبکہ پورے ضلع میں ہندو آبادی 20 سے 25 فیصد بتائی جاتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

توہین رسالت گھوٹکی ہندو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمودی ٹرمپ ، بھائی بھائی۔۔نصرت جاوید
Next Article حل شدہ پرچۂ انصاف۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

گھوٹکی میں 19 مسافروں کے اغوا کے بعد پولیس کی کارروائی، 10 افراد کی بازیابی کا دعویٰ

دسمبر 16, 2025

کفیل بھائی آف گھوٹکی کے ساتھ ملاقات کا احوال : مہتاب حیدر تھہیم کی یاد نگاری

ستمبر 24, 2025

کفیل بھائی گھوٹکی والے انتقال کر گئے

ستمبر 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.