اسلام آباد : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اسلام آباد کے اعلیٰ سرکاری دفتر میں بنائی گئی ویڈیو سوالیہ نشان بن گئ ہے ۔حریم شاہ نے اعلیٰ سرکاری دفتر میں اپنی ویڈیو بنائی جس کے بیک گراؤنڈ میں گانا بھی ڈالا اور پھر اسے پوسٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔پہلے تو سوشل میڈیا پر اسے وزایر اعظم کے دفتر کی ویڈیا قرار دیا گیا لیکن بعد ازاں یہ کہا گیا کہ یہ وزیر خارجہ کی کرسی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بھی بیٹھیں، انہوں نے کانفرنس روم دکھائے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار کی اعلیٰ سرکاری دفتر کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد افراد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت کس نے دی؟
عوام کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں جہاں عام آدمی داخل نہیں ہو سکتا، حریم شاہ کو کھلےعام ویڈیو بنانےکی اجازت کس نے دی؟ٹک ٹاک گرلز اس سے پہلے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جب کہ مبشر لقمان ان پر چوری کا الزام لگا چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سرکاری دفتر میں خاتون کو رسائی کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔حریم شاہ نے خود ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک خالی کرسی تھی اگر شاہ محمود قریشی اس کرسی پر ہوں تو پھر یہ وزیر خارجہ کی کرسی کہلائے گی ۔