کراچی : معروف ٹی وی اداکارہ نائلہ جعفری نے کہا ہے کہ میں اپنے ہیاروں کی دعاؤں سے زندگی اور روشنی کی جانب لوٹ رہی ہوں۔ ایک ٹی وی شو میں فیصل قریشی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کینسر کی تیسری سٹیج پر ہوں اور زندگی کی جنگ لڑ رہی ہوں ۔ میرا کیمو جاری ہے جو بہت تکلیف دہ صورت ہے مگر میں حوصلے میں ہوں۔ دریں اثناء نائلہ جعفری نے فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہوں اور میری بیماری کو بڑھا چڑھا کر پیش کی گیا۔ نائلہ کے بیٹے جوہر نے اپنی والدہ کی جانب سے پیغام میں کہا کہ پریشانی کی بات نہیں بس آپ مکمل صحت یابی کی دعا کیجئے ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کی تشویش ناک حالت اور خون کے عطیے کی اپیل کی گئی تھی تاہم آج لیاقت نیشنل ہسپتال کی جانب سے بھی یہ وضاحت کی گئی ہے کہ نائلہ جعفری کو خون کے عطیے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں ۔
فیس بک کمینٹ