ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز ہوا جبکہ لاہور میں دن کے آغازپر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعائیں کی گئیں۔
میلاد النبیﷺ کے موقع پر مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائی گئی ہیں اور عاشقان رسولﷺ کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی جارہی ہیں جن میں پیغمبراکرم ﷺ کی شان بیان کی جارہی ہے۔
جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے جائیں گے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
فیس بک کمینٹ

