لاہور : سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنے قدموں پرچل کر علاج کے لیے لندن روان ہوگئے۔ میاں نوازشریف کی جاتی امرا سے ائیرپورٹ روانگی کے وقت ایمبولینس اور سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی ساتھ تھیں۔ سابق وزیراعظم کو لینے کے لیے آنے والی قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس لاہور ائیرپورٹ پر موجود تھے جو صبح پونے 9 بجے کے قریب لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچی، ائیر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے، ائیر ایمبولینس قطر کی ہے جو ائیر بس طیارے میں بنایا گیا ہے، ائیر ایمبولینس میں اسٹریچر کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف ہوتا ہے اور یہ ائیر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے۔۔ نوازشریف کی روانگی کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل تھیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ائیرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے، سفر پر روانگی سے قبل ڈاکٹرز نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں دوران سفر خطرات سے بچانے کےلیے اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی گئی ہیں۔ نوازشریف کی لندن روانگی کے موقع پر جاتی امرا سمیت ائیرپورٹ جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ مسلم لیگ (ن) نے کارکنان کو ائیرپورٹ آنے سے روک دیا ہے جب کہ پارٹی کے 21 سینئر رہنماو¿ں کو حج لاو¿نج تک آنے کی اجازت دی گئی ہے جن میں راجہ ظفرالحق ، احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے لاہورہائی کورٹ کے حکم کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد نوازشریف کو ایک بار کیلئے بیرون ملک جانے دینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کا میمورنڈم بھی جاری کردیا گیا ہے میمورنڈم کے مطابق عبوری انتظام کےتحت نوازشریف کوباہرجانےکی ایک بار اجازت دینےکافیصلہ کیاگیا ہے اور انہیں 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کی اجازت لاہورہائی کورٹ کے حکم پردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے میمورنڈم میں شہبازشریف اور نوازشریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کا بھی حوالہ شامل ہے۔
منگل, فروری 10, 2026
تازہ خبریں:
- اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
- تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
- ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
- گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
- ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
- ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
- وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
- اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
- لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
- لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج

