Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کبڈی ورلڈ کپ: انڈیا کو شکست، پاکستان پہلی بار ورلڈ چیمپیئن
اہم خبریں

کبڈی ورلڈ کپ: انڈیا کو شکست، پاکستان پہلی بار ورلڈ چیمپیئن

ایڈیٹرفروری 17, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kabaddi pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ 2020 کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے کر کبڈی کا ورلڈکپ پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔
مقابلے میں انڈیا کو آغاز سے ہی برتری حاصل رہی جو دوسرے ہالف کے وسط تک برقرار رہی تاہم پاکستان کی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بازی پلٹ گئی۔
ایک موقع پر میچ ختم ہونے میں صرف 10 منٹ باقی تھے اور انڈیا کو پاکستان پر 30 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے جانے والے پھرتیلے داؤ کارگر ثابت ہوئے اور ایک انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
کبڈی کا یہ فائنل مقابلہ کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ اس کی وجہ امپائرز کی جانب سے دیے جانے والے چند فیصلے تھے جن کو کبھی انڈیا اور کبھی پاکستان کی ٹیموں کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔
تاہم ویڈیو ریویو سسٹم کی موجودگی میں ان فیصلوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس طرح کئی منٹ کے تعطل کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا جا سکا۔
پاکستان کے کپتان محمد عرفان عرف منا جٹ نے پہلے ہالف میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں رکھا۔ جس کے بعد پورے ٹورنامنٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نے دکھانے والے شفیق چشتی نے اپنے داؤ دکھانے شروع کیے اور ایک کے بعد ایک پوائنٹ لے کر انڈیا کی برتری کو کم کرتے گئے۔
گذشتہ روز سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے ایران جبکہ انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے کبڈی کے تمام ورلڈ کپ بھارت میں ہوئے اور پاکستان نے فائنل تک رسائی کے باوجود چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل نہیں کر پایا تھا۔
کبڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہوا جہاں آسٹریلیا، امریکا اور ایران سمیت دنیا بھر سے ٹیمیں آئیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز منعقد ہوئے۔
لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔
یہ ورلڈ کپ لاہور کے علاہ گجرات اور فیصل آباد میں بھی منعقد ہوا جس میں انڈیا، سیئیرا لیون، انگلینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، ایران، کینیا، کینیڈا اور آذربائیجان کی ٹیمیں شامل تھیں۔
پاکستان کی انڈیا کے خلاف فتح کے بعد ٹوئٹر پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ساتھ ہی #KabaddiWorldCup2020، #KabaddiWC2020# ،PakistanZindabad جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے لکھا: ’شاباش شیرو! یہ کبڈی کا ایک بہترین مقابلہ تھا میں اس جیت کو منانے والے ہر پاکستانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھارت پاک بھارت کبڈی ورلڈ کپ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹیگور ، خدائے واحد کے روبرو( 2 ) ۔۔ماہ طلعت زاہدی
Next Article ٹونی عثمان کا نیا ڈرامہ اور ناروے میں پاکستانی تارکین وطن کی تاریخ ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 23, 2026

بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا

مئی 22, 2026

پاکستان کو نیست و نابود کرنے کی خام خیالی بھارت اپنےعوام پر ہلاکت مسلط نہ کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.