تہران : ایران نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک کے بڑے شہریوں میں جمعہ کے اجتماعات کو منسوخ کر دیا ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے 19 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 139 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی چینل آئئ آر آئی این این کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے ایک ہزار مشتبہ کیسز موجود ہیں۔ایران کے وزیر صحت سعید نماکی نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں خصوصاً ایسے شہروں میں جہاں کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں، وہاں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔
ایران کے ذرائع ابلاغ ایسی خبروں کی تشہیر کر رہا ہے کہ ایران اور باقی دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ کتنے لوگ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ریڈیو ایران نے خبر دی ہے کہ قم شہر میں کورونا وائرس کے 49 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض قم میں ہیں۔ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کے کنوش جہانپور نے کہا ہے کہ ایران کورونا وائرس کی ٹیسٹ لیبارٹریوں کی تعداد بڑھا رہا ہے اور اگلے چند ہفتوں میں ایسی لیبارٹریوں کی تعداد 22 ہو جائے گی۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے گذشتہ روز اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس وبا کی شکل میں وہ اپنے دشمنوں کے ہاتھ میں ایک ہتھیار نہ تھما دیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ بداعتمادی اور خوف کا وائرس کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ایران کے صحت کے نائب وزیر ایرج حریرچی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انھیں قرنطینہ میں بھیج دیا
فیس بک کمینٹ