کنگسٹن : ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تاہم اس ہدف تک پہنچنے میں بھی پاکستان کی تین وکٹیں کر گئیں۔ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اظہر علی ایک، احمد شہزاد اور یونس خان چھ، چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم مصباح الحق اور بابر اعظم نے بغیر کسی اضافی نقصان مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ دوسری اننگز میں چھ اور پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 152 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بلے باز پاکستان بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ کیئرن پوویل کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین نمایاں سکور کرنے میں ناکام رہا۔ کیئرن پوویل نے 49 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں بریتھ ویٹ 14، ہیٹمائر 20، ہوپ چھ، بشو 18 اور ہولڈر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چھ ، محمد عباس نے دو جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
جمعہ, اپریل 17, 2026
تازہ خبریں:
- نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
- ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
- مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
- ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
- بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
- ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
- ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
- ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں

