اسلام آباد : بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں 28 اپریل جمعہ کی شب اے آر وائی چینل کے میوزیکل شو ”ایدھی سب کے لئے“ کی ریکارڈنگ کے دوران سٹیج ٹوٹ جانے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تاہم کسی اخبار یا چینل نے اس کی خبر شائع یا ٹیلی کاسٹ نہیں کی ۔ یہ حادثہ جمعہ کے روز ساڑھے آٹھ بجے شب پیش آیا جس کے بعد پنڈال کی لائیٹیں بند کر دی گئیں ۔ اس حادثے کی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن میں لوگوں کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے ۔ اے آر وائی نے اس حادثے پر چپ سادھ لی جب کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے اس حادثے کی تمام ذمہ داری اس چینل پر عائد کرتے ہوئے اس سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے ۔ جیو نیوز نے حادثے کے بعد چند سیکنڈ کے لئے اس حادثے کا ٹکر چلایا مگر فوری طور پر یہ ٹکر بھی ختم کر دیا گیا ۔ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد 100 کے لگ بھگ بیان کی جاتی ہے ۔ زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال پہنچایا گیا ۔ زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔
فیس بک کمینٹ