کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک اور پروز سے ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ سوموار کے روز اسلام آباد تا لندن جانے والی پرواز میں سے 20 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 785 کو ایک بجکر 10 منٹ پر لندن کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم طیارہ اڑنے سے پہلے ہیروئن کی موجودگی کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے طیارے کی تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران جہاز کے کیٹرنگ والے حصے سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی اور مکمل تلاشی کے بعد جہاز کو کلیئر قرار دیتے ہوئے فلائٹ کو روانگی کی اجازت دی گئی۔ دوسری جانب اے این ایف کے اہلکار پی آئی اے کے تکنیکی عملے کو پوچھ گچھ کے لیے ساتھ لے گئے۔
فیس بک کمینٹ