لندن : برطانوی اداکار سر راجر مور جنھوں نے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کی 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ان کی وفات کی اطلاع ان کے خاندان والوں نے دی۔ سر راجر مور نے جیمز بانڈ سلسلے کی سات فلموں میں برطانوی جاسوس کا مرکزی کردار ادا کیا۔ ان فلموں میں ‘لیو اینڈ لیٹ ڈائی’ کے علاوہ ‘سپائی ہو لوڈ می’ شامل تھیں جنھیں دنیا بھر کے فلم بینوں میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔ ٹویٹر پر سر راجر مور کے خاندان والوں نے اطلاع دی کہ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ اس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ تھوڑی مدت کے لیے لیکن بڑی جوانمردی سے انھوں نے اس مرض کا سامنا کیا۔
فیس بک کمینٹ