کراچی : یہ خبر کتنی تعجب انگیز اور افسوسناک ھے کہ ماضی کی مقبول اداکارہ ریحانہ چار برس قبل 23 اپریل 2013 کو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں انتقال کر گئیں اور ہمارے برق رفتار میڈیا کو خبر تک نہیں ہوئی. یہ تو پفت روزہ نگار کا شکریہ کہ جس نے چار برس بعد ہی سہی اطلاع تو دی کہ ریحانہ اب دنیا میں موجود نہیں ہیں. ریحانہ نے ہندوستان میں چند فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کرنے کے بعد 1946 میں فلم ہم ایک ہیں سے مرکزی کردار ادا کرنے کا آغاز کیا.وہاں کئی فلموں میں کام کیا جن میں شہنائی’ ساجن اور کھڑکی کے نام سرفہرست ہیں. تقسیم کے کچھ برس بعد وہ کراچی منتقل ہوئیں.یہاں بھی چند فلموں میں کام کیا.جن میں شالیمار’ وحشی’ رات کے راھی اور اپنا پرایا وغیرہ شامل ھیں.انھوں نےعکاس’ فلم ساز و ھدایت کار اقبال شہزاد سے شادی کی . چند سال بعد علٰحدگی ھو گئی پھر ایک تاجر صابر احمد سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا. نگار کی اطلاع کے مطابق صابر احمد کی موت کے بعد گزشتہ کئی سال سے وہ تنہا زندگی گزار رھی تھیں. وہ 23 اپریل 2013 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں.انہیں پاپوش نگر کے قبرستان میں سپردِخاک کیا گیا.
(بشکریہ : عقیل عباس جعفری)
فیس بک کمینٹ