ملتاں : ملک بھر میں حضرت علی ؑ کا یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ۔ یوم علی کے روایتی جلوس صبح سے اپنے راستوں پر گامزن ہیں ۔ ان جلوسوں میں عزاداروں کی بڑی تعداد سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر رہی ہے ۔ یہ جلوس مغرب کے وقت اپنے مقررہ راستون سے ہوتے ہوئے مختلف امام بار گاہوں پر اختتام پذیر ہوں گے ۔ جلوس کے دوران مختلف مقامات پر مجالس عزا سے ذاکرین کرام نے خطاب کیا َ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس کے راستوں پر ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی ہے ۔ جلوس کے تمام راستوں پر پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دو روز سے گھر گھر تلاشی بھی شروع کر رکھی تھئی ۔ اس دوران متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔
فیس بک کمینٹ