ماسکو: شام کی جانب پرواز کرنے والا روسی فوجی طیارہ تباہ ہو گیا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق طیارے میں 91 افراد سوار تھے اور یہ بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہوا ۔ ٹی یو-154 طیارہ بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع روس کے تفریحی شہر سوچی سے پرواز کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔ طیارے میں 9 صحافیوں اور فوج کے ایک میوزیکل گروپ کے افراد بھی سوار تھے، طیارہ شام کے شہر لاذقیہ جا رہا تھا، جہاں روس کے فوجی اڈے پر سال نو کے موقع پر جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔
فیس بک کمینٹ