ایک بوہت بیوٹی فل مارننگ تھا ویری پلیزنٹ ، روشن چمکتی ہوئی دن ، برڈز چرپنگ ، فلاورز ڈانسنگ ان دا مارننگ بریز ، ہوا میں اے سویٹ میٹھا میٹھا فریگرینس تھا ، ہم اپنا لاہور کے نیول ٹاؤن والے فورٹریس کا گارڈن میں مارننگ واک کئے ، لیکن ایک آل دا ٹائم اینائنگ چیز بھی ادھر تھا …ڈزنز آف آرمڈ گارڈز ، ہم پاپا سے بوہت بار کہے ہیں ، بٹ پاپا کہتے ہیں آئے ہیو آلریڈی لاسٹ یور مدر ، اب تم کو ہرگز نہیں کھونے سکتا ، بلڈی ضیا اول حک کا لگیسی جب تک فنش نہیں ہوتا ….اینڈ آئی تھنک اٹ ول نیور اینڈ …. ادھر ایسا آؤ جیسا بیٹل فیلڈ میں جاتا ہے ، پیس سکون اور آرام صرف دوبائی اور لنڈن میں…
پھر ہم واش ہال میں گیا ، ہم ادھر کے واش روم کو واش ہال اس لئے بولتا ہے کہ یہ ہمارا لنڈن ڈوبائی اور پیرس کا بیڈروم سے بھی بڑا ہے ، انکل ریاض از سچ اے ونڈرفل مین. پھر ہم بریک فاسٹ کے لئے گیا اور وہ ہال بھی کسی بڑے ریسٹورنٹ کا ہال سے بھی بڑا تھا ،بریک فاسٹ ٹیبل بھرا ہوا تھا فرام اینڈ ٹو اینڈ اور لینتھ میں بھی یہ نیور اینڈنگ دکھائی پڑتا ہے ، این ادر اینائنگ تھنگ، پاپا بولتے ہیں پنجابیوں کے ہارٹ اور برین کا راستہ ان کے سٹمک سے گزرتا ہے ، ہم سوچتی ہے کہ سٹمک میں راستہ بچتا کدر ہے ، دے سٹف اٹ بیڈلی ود کھاباز ، اینڈ سچ آ فل کھاباز ، ان کا تو سمیل بھی نازیئٹنگ ہوتی ہے ، اینڈ ٹیسٹ او مائی گاڈ ! لائیک ہیل. پاپا ٹولڈ می ونس کہ وہ رائیونڈ پیلس میں انوائٹڈ تھے اور دے سروڈ سیونٹی فور ڈشز ، پاپا نے جسٹ دال اور بھنڈی چکھا بٹ میاں پیپل ایک کرمب بھی نئیں چھوڑا. میں ایک بار ایک سٹوری پڑھی تھی کہ اس پیلس میں دیئر از ایوری تھنگ ، چیپ شو آف کے لئے ،بٹ سٹوری رائٹر ایک سنگل بک نئیں پایا ادھر ،ناٹ اے میگزین ایون.
بریک فاسٹ ٹیبل پہ پارٹی کے پراونشل لیڈرز تھے مسٹر کائرہ ، مسٹر بسرہ، مسٹر چن ،اینڈ سم ادر امپارٹنٹ پرسنز… مسٹر چن از سچ اے پلیزنٹ پرسن ،بٹ میں آفن ونڈر کرتا ہوں وہائے دے کال ہم چن ، یو نو پنجابی مون کو چن بولتے ہیں . میں اس کو بولتا ہوں کہ یو آر دا اونلی چن جو نائیٹ کے ساتھ ساتھ ڈے کو بھی ہوتا ہے ، بٹ آئی ڈڈنٹ ٹیل ہم دیٹ ہی شائنز اونلی ان دا ڈے . سو دیز جنٹلمین ور بزی ایٹنگ دیئر کھاباز اینڈ آئی ہیڈ پلنٹی آف ٹائم ٹو ٹاک..آل آف دیم ویری فآئن جنٹلمین ، پاپا ان لوگ کو ہاک بولتے ہیں بٹ آئی لو دیم ، ان کے ساتھ بوہت کمفرٹیبل فیل کرتی ہوں، کمٹڈ اینڈ بریو پیپل . ان لوگ چاہتے ہیں کہ ہم پانامہ فیملی کو ٹاپل کرنے کے لئے سٹریٹ سٹرگل کریں ، پارٹی کا اپنا سروائیول بھی اسی میں ہے بٹ پاپا کسی سٹوپڈ چارٹر آف ڈیموکریسی کا بولتے ہیں . پاپا بولتے ہیں جسٹ ٹاک اگینسٹ پانامہ فیملی بس نتھنگ مور .
ان لوگ کے چلے جانے کے بعد انکل اعتزاز آئے، این ادر نائس اینڈ فائن گائے ، وہ سینٹ اور میڈیا میں بوہت وائبرنٹ ہیں ، ان کے ساتھ بھی میں پانامہ ایشو پہ بات کیئں، ہی آلسو بیلویز ان پارلیمنٹری اینڈ میڈیا ایکٹیویٹی ، وہ بھی بولے ہیں کہ ہمارا پاس پلنٹی آف ٹائم ہیں ، ابھی لیٹ دیٹ آئی کے گائے بی ایکسپوزڈ مور ، لاسٹ الیکشن میں پارٹی کو آئی کے نے ڈیمیج کیا ، پارٹی کا سینٹی مینٹل آئیڈیلسٹ یوتھ آئی کے کے ساتھ چلا گیا ، اب وہ واپس آ رہا ہے ، اور وی شڈ لیٹ آئی کے اینڈ میاں بلیڈ ایچ ادر .
انکل اعتزاز کا جانے کا بعد مسٹر وٹو آئے ، دیٹ گائے میکس می ان کمفرٹیبل ، میں آنیسٹلی فیل کرتی ہوں کہ ہی از ناٹ وٹ ہی سیمز ، بٹ پاپا کہتے ہیں کہ دس وٹو فیلو از ایکسپرٹ ان مینی پلیٹنگ تھنگز ، فیوچر میں کام آ سکتا ہے ، اس کو ناراض نئیں کرنے کا ،تو ہم بہت پیشنٹلی وٹو صاب کو لسن کیا.
اب ہمارا سپیچ سیکھنے کا وقت ہو گیا تھا ، ادھر پاکستان میں ہر چیز الٹا ہوتا ہے ، ادھر فلم اور ڈرامہ کی طرح سپیچ میں بھی لوگ شاؤٹ کرنے کو لائیک کرتے ہیں ، ایون ریلجیس ڈسکورس بھی شاؤٹ کر کے دیا جاتا ہیں ،میں اس سپیچ سیشن کو شاؤٹنگ سیشن بولتا ہوں ، انسٹرکٹر میرے کو نانا اور مما کا سپیچ وڈیو دکھاتا ہیں ، مما کا وے کچھ بیٹر لگتا ہے ، نانا کا ڈفیکلٹ ہے ایکچوئلی ، ان کا اردو بہت مشکل ہے بٹ ان کا مینرزم سیکھنا بہت ضروری ہے ، نانا کا سٹائل تو کامن مین کو اتنا اٹریکٹ کرتا ہے کہ پنجاب کا چیف منسٹر بھی اس کو کاپی کرتا ہے ایون نوازشریف بھی .
اردو لینگویج میں ایک بڑا خرابی اس کا مذکر مونث ہے ،میں پرائم منسٹر بننے کے بعد لنگوئسٹس کا ایک کمیٹی بنا کر اس کو ختم کرے گی سوری ختم کرے گا ، لینگویج کو ڈفیکلٹ بنانا کدھر کا عقل مندی ہے ! فار ایگزیمپل آئی گو… ہاؤ سمپل، اور اردو میں ،میں جاتا ہے میں جاتی ہے، بلی جاتا ہے ،کتا جاتی ہے ہاؤ ایبسرڈ .
سپیچ سیشن کے بعد ہمارا تھروٹ ..گلا ..سور ہو گئی ہو گیا ، ہم گارگل کئے ، فیورش فیل ہو رہی ہے سو اب ریسٹ کریں گے اور آج مور ڈائری بھی نہیں لکھیں گی لکھوں گا.
فیس بک کمینٹ