لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے ملک میں بھارتی ڈرامے دکھانے پر پابندی کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیمرا کے حکم کو پاکستانی چینل فلمیزیا کی مالک کمپنی ليو کمينيوکيشن نے چیلنج کیا تھا۔ ليو کمينيوکيشن کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا موقف تھا کہ پیمرا نے بغیر شوکاز نوٹس بھارتی ڈراموں پر پابندی لگائی۔ اس پر پيمرا کے وکيل نے عدالت کو بتایا کہ بھارتی ڈراموں پر پابندی پالیسی معاملہ ہے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے استفسار کيا کہ اگر بھارتی فلموں پر پابندی نہیں تو پھر ڈراموں پر کیوں ہے۔ لاہور ہائيکورٹ کا کہنا تھا کہ پیمرا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے لیو کمیونیکیشن کو بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دے دی ۔ پیمرا کے لیگل ونگ کے ڈپٹی جنرل مینجر محسن ڈوگر نے بتایا کہ `عدالت کے فیصلے کی کاپی ملنے پر فیصلہ کریں گے کہ کیا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔`
فیس بک کمینٹ