لاہور : لاہور میں فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس پی) عمران اعوان نے دھماکے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ایس پی عمران اعوان کا کہنا ہے کہ علاقے میں انسداد تجاوزارت کی مہم جاری تھی اور اس کے لیے علاقے میں پہلے سے پولیس تعینات تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پہنچ گئے اور جائے وقوع سے تمام افراد کو دور کر کے اسے گھیرے میں لے لیا۔
فیس بک کمینٹ