ملتان : وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جمعرات کو ملتان میں فیڈر بس منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ پاکستان بھر میںیہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے تحت جدید ترین ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے ذریعے عوام کو ٹرانسپورٹ کی انتہائی سستی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ملتان کے 11 روٹس پر یہ بسیں چلائی گئی ہیں۔ بس کا کرایہ 25 روپے مقرر کیا گیا ہے جئس میںمیٹرو کا کرایہ بھی شامل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے سرکٹ ہاؤس میںاس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا کہ مخالفین جو مرضی کہتے رہیں ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا ملتان میں 100 فیڈر بسیں آ چکی ہیں جو بہت جلد دیگر روٹس پر بھی چلیں گی ۔
فیس بک کمینٹ