ملتان : آن لائن جریدے گردوپیش میں شائع ہونے والی تحریروں کوکتابی صورت میں بھی محفوظ کردیاگیاہے اوراس کاپہلا شمارہ منظر عام پرآگیاہے ۔” گردوپیش “ جریدے کورضی الدین رضی اورشاکر حسین شاکر نے ترتیب دیا ہے جب کہ اس کی مجلس مشاورت میں خالد مسعودخان ،وسیم ممتاز،قمررضاشہزاد ،ڈاکٹرعباس برمانی،نوازش علی ندیم ،ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوسہ اوراسرارچودھری شامل ہیں ۔ نومبر2017ء کے شمارے میں ڈاکٹرحنیف چودھری ،رضاعلی عابدی ،مستنصرحسین تارڑ ،عطاء الحق قاسمی ،ڈاکٹرانواراحمد ،ڈاکٹرصلاح الدین حیدر ،وسعت اللہ خان ،نصرت جاوید ،نورالہدیٰ شاہ ،وجاہت مسعود ،فرخ سہیل گوئندی ،سید مجاہدعلی ،سہیل وڑائچ ،حامدمیر ،خالد مسعودخان ،ڈاکٹرعلمدارحسین بخاری ،غضنفرعلی شاہی ،حفیظ خان ،ڈاکٹرعباس برمانی ، ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوسہ ،ڈاکٹرعامرسہیل ، حسنین جمال ،مبشرعلی زیدی ،فاطمہ بھٹو ،سجاد جہانیہ ،محمد اسلام تبسم ،شمائلہ جعفری ،حیدرجاویدسید ،ناصرعباس نیئر ،آسیہ رانی ،مزمل سہروردی ،ڈاکٹرشاہدہ دلاورشاہ ،ڈاکٹرفرزانہ کوکب ،ڈاکٹر قرۃ العین ہاشمی ،فہیم عامر ،شاہدمجیدجعفری ،نوازش علی ندیم ،عمارغضنفر،قیصرعباس صابراوررضی الدین رضی کی تحریریں شامل ہیں ۔ پہلے مرحلے میں یہ جریدہ ہر دو ماہ بعد شائع کیا جائے گا اور اس کے بعد اسے ماہانہ کتابی سلسلے میں تبدیل کر دیا جائے گا ۔ 160صفحات پرمشتمل شمارے کی قیمت 200سوروپے اورزرسالانہ 2000ہزار روپے ہے ۔جریدے کاسرورق محمد ایوب اظہرنے تیارکیاہے اوراسے کتاب نگر ایس ایس مال ملتان کینٹ سے حاصل کیاجاسکتاہے۔ملتان کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی یہ جریدہ دستیاب ہو گا ۔ شاکر حسین شاکر کے مطابق ایک دو روز میںان تمام مراکز کی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی جہاں سے گردو پیش حاصل کیا جا سکے گا ۔۔ مزیدتفصیلات کے لئے ان فون نمبرزپربھی آپ رابطہ کرسکتے ہیں ۔
03214510444
03006359941