• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب
  • 19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
  • ’میں آپ کیلئے آم لایا ہوں‘، وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے دلچسپ مکالمہ
  • وسعت اللہ خان کا کالم :حضور بیٹھیں گے کہ لیٹیں گے؟
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں :جاگیرداروں کاکھیل اور سرخے مولوی کی مزاحمت ( مکمل کالم )
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»انور عباس انور»اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور بنتے بگڑتے سیاسی اتحاد ۔۔ انور عباس انور
انور عباس انور

اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور بنتے بگڑتے سیاسی اتحاد ۔۔ انور عباس انور

رضی الدین رضینومبر 12, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قیام پاکستان کے فوری بعد ہی اسٹیبلشمنٹ نے پر نکالنے شروع کردئیے تھے ۔ فوج اور سول بیوروکریسی کے مابین روابط استوار ہوچکے تھے، جس کا ثبوت قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد ملت خان لیاقت علی خان کو راستے سے ہٹانے کے بعد کی صورتحال ہے ۔لیاقت علی خان کی شہادت سے پاکستانی سیاست میں وارد ہونے والے خلفشار کا خاتمہ ایوب خان کے مارشل لا ء پر ختم ہوا دو دو تین تین ما ہ بعد حکومتوں کی تبدیلی محض اتفاق نہیں ہوتا تھا اس اکھاڑ پچھاڑ کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے سرخیل ایوب خان کی اقتدار پر قابض ہونے کی ہوس کارفرما تھی۔ 1951 سے 1958کے مارشل لاء کے نفاذ تک جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے لیے جو کھیل کھیلا گیا آج کی سیاسی ابتری اور سیاستدانوں کی ناپختگی اسی کی دین ہے۔
اسٹیبلشمنٹ اپنی مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاسی لیڈروں کے راستے میں چھوٹی موٹی موم بتیوں (جماعتوں یا گروہوں) کی ٹولیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے عوام کو پیغام دیتی ہے اور یہ تاثر پیدا کرتی ہے کہ پاکستانی قوم اس اتحاد یا بانت بانت کی بولیاں بولنے والے چوں چوں کے مربہ کے ساتھ ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے عوام کوسادہ لوح تصور کرتی ہے اور اپنی مخالف سیاسی جماعتوں اور لیڈروں کے متعلق عوام کے دل و دماغ میں یہ بات بٹھانے کی کوشش کرتی ہے کہ ان کا قائم کردہ اتحاد محب وطن ہے اور باقی غیر محب وطن ہیں۔
اپنی خواہشات ،پالیسی اور آرزؤں کی تکمیل کے لیے قائم کردہ سیاسی اتحاد کی تشکیل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ عوام کو باور کرایا جائے کہ یہ اتحاد ہی ان کے مذہبی اور سماجی ضروریات پوری کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس کے لیے وہ اسلام اور قومیت کو اجاگر کرنے والے الفاظ استعمال کرتی ہے جیسے پاکستان قومی اتحاد(نوستارے والا) گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس(گڈا) اسلامی جمہوری اتحاد آئی جے آئی) پاکستان عوامی اتحاد ( مولانا شاہ محمد نورانی اور محمد خان جو نیجو والا اور ٹریکٹر کے نشان والا) قابل ذکر ہیں اور بھی نام گنوائے جا سکتے ہیں۔
جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سرگرم جماعتیں آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کے لیے عوامی قوت کو مجتمع کرنے کے لیے جو اتحاد قائم کرتی ہیں ان کی تشکیل میں جمہوریت، عوامی قوت کے اظہار کو لازم اور مقدم رکھا جاتا ہے جیسے کہ پی ڈی ایف(پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ) جگتو فرنٹ، پیپلزپارٹی، موومنٹ فار ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی(ایم آرڈی) پیپلزڈیموکریٹک الائینس (پی ڈی ایف) الائینس فا ر ریسٹوریشن آف ڈیموکرسی ( اے آر ڈی) ۔
میری بات کی تصدیق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے حال ہی میں ’’ پاکستان عوامی اتحاد‘‘ کی تشکیل کے اعلان سے ہوجاتی ہے، اس سے قبل ایم کیو ایم کے باغی ارکان پر مشتمل جماعت ’’پاک سرزمین پارٹی کے نام میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی ترجیحات نمایاں ہیں ، اور ابھی چند روز قبل ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں بھی اسٹیبلشمنٹ کا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی ایم آئی ،ڈی جی آئی ایس آئی اور سپریم کورٹ کوتحریر کردہ خط کے مندرجات بھی منظر عام پر آگئے ہیں ان میں بھی فاروق ستار نے اسٹبلشمنٹ کی مداخلت کا رونا رویا ہے اور لکھا ہے کہ ایک چھوٹے افسر نے انہیں کافی دیر روکے رکھا اور اپنا موقف تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔فاروق ستار کا خط اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی معاملات میں مداخلت کا واضح اشارہ ہے۔
اسٹیبلشمنٹ قومی سطح کی سیاسی جماعتوں کو کنٹرول کرنے کے علاوہ صوبائی سطح کی قوم پرست جماعتوں کو بھی متحد کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے پنجاب میں وہ مسلم لیگ نواز کو شکست سے دوچار کرنے کی خوا ہش مند ہے تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی کامیابی روکنے کے لیے مصروف عمل ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف پاکستان بھر میں خصوصا سندھ میں اب تک ہونے والے انتخابات میں یہی سندھ کی قوم پرست جماعتیں متحد کی جاتی رہیں ہیں اور آ ئندہ ہونے والے عام انتخابات کے لیے بھی سندھ کی قوم پرست جماعتوں کو پیپلز پارٹی کے خلاف ایک کیا جاریا ہے۔جنرل پرویز مشرف کی سربراہی میں 23 جماعتوں کے ’’ پاکستان عوامی اتحاد‘‘ کی نوید سنائی گئی ہے اتحاد ابھی تشکیل پایا نہیں اور جنرل مشرف اس کے سربراہ مقررہوگئے ہیں۔
سندھ میں قوم پرست جماعتیں جن میں ایاز لطیف پلیجو کی پارٹی، پیر پگارا کی فنکشنل مسلم لیگ اور دیگر چھوٹی چھوٹی ٹولیاں ایک پلیٹ فارم پر لائی جارہی ہیں، ممتاز بھٹو کے سندھ نیشنل فرنٹ کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کروادیا گیا ہے ۔سندھ نیشنل فرنٹ اس سے قبل مسلم لیگ نوازسمیت متعدد جماعتوں میں ضم ہونے کے اعلانات کرچکا ہے اسی طرح مرحوم غلام مصطفی جتوئی کی پیپلز نیشنل پارٹی بھی مسلم لیگ نواز سمیت دیگر میں ضم ہو چکی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ کو بارہا اپنے منصوبوں اور پیش بندیوں کے فیصلوں میں ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ہے اور جمہوری حکومتوں کے خاتمے اور ملک پر آمریت مسلط کرنے کے پروگراموں میں ہمیشہ کامیاب رہی ہے۔ ایوب خان سے لیکر جنرل مشرف کی ا شیر باد سے قائم مسلم لیگ قائد اعظم کی حکومت قائم کرنے تک کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی داستان ہے، لیکن ماننا پڑیگا کہ اسٹبلشمنٹ وقتی ناکامیوں سے دل برداشتہ سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے سے الگ ہونے پر تیار نہیں۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی سوچ کا عمل دخل ہے، مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا صدمہ برداشت کرنے، سیا چن گلیشئیر سے ہاتھ دھونے اور کارگل میں ہزیمت اٹھانے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ اپنی اصلاح کرنے اور سیاسی معاملات سیاست دانوں اور پارلیمنٹ پر چھوڑنے پر تیار و آمادہ نہیں۔۔۔ اس کا سفر کب اور کہاں پہنچ کر ختم ہوگا ؟ اس بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

فیس بک کمینٹ

آئی جے آئی اسٹیبلشمنٹ ایم کیو ایم ایوب خان پرویز مشرف فاروق ستار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleویب سائٹ کی تحریریں کتاب میں محفوظ : ” گردوپیش “ کا پہلا شمارہ آ گیا
Next Article تحفے دینے والی محبوبہ کا پتہ ، صرف پچاس روپے میں ۔۔ شاہد مجید جعفری
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم

جون 4, 2023

پنجاب انتخابات کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت 23 مئی کو ہوگی

مئی 20, 2023

9 مئی واقعات: لوگوں کا برین واش کرکے گمراہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے: واوڈا

مئی 17, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت جون 4, 2023
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں جون 4, 2023
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام جون 4, 2023
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جون 4, 2023
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر جون 4, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.