کوئٹہ : بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ سے 15 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔کمشنر مکران بشیر احمد نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا اور ہلاک شدگان غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔بشیر احمد کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گروک میں انھیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ مرنے والے تمام افراد نوجوان تھے اور ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔خیال رہے کہ بلوچستان کے سرحدی شہروں مند اور تفتان کے راستے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ اور خلیجی ممالک جانے والے ایران میں داخل ہوتے ہیں۔خیال ہے کہ یہ نوجون بھی بیرون ملک جانے کے لئے اس علاقے میں سفر کر رہے تھے
فیس بک کمینٹ