اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا ۔ سپریم کورٹ نے فیسلے میں بتایا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معذرت چاہتے ہیں کہ کورٹ روم آنے میں دیر ہوئی اور کہا کہ جو بھی فیصلہ سنایا جائے اسے تحمل سے سنا جائے۔ چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق اکاونٹس کی باریک بینی سے جائزہ لے ۔
فیس بک کمینٹ