برطانوی جریدے ہفت روزہ اکانومسٹ نے بنگلہ دیش کو رواں سال کے لیے دینا کے بہترین ممالک میں شامل کیاہے ۔ جریدے کے مطابق سال کا بہترین ملک وہ ہوتا ہے جو نہ صرف اپنی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کر لے بلکہ انسانی وسائل کی ترقی سماجی بحبود اور عوام کی خوشحالی پر بھی بھر پور توجہ دے۔
جریدے کے مطابق 2017 میں جنوبی کوریا، فرانس اور ارجنٹائن کا شمار بھی حکومتی اور عوامی سطح پر عمدہ کارکردگی دکھانے والے ممالک اور اقوام میں شمار کیا جا سکتا ہے۔
بنگلہ دیش کو اس لحاظ سے اس فہرست میں ممتاز حثیت حاصل ہے کہ معاشی دباؤ اور میانمار سے محاجرین کی آمد کے باوجود بنگلہ دیش کی حکومت نہ صرف اپنے ملک میں غربت کے خاتمے میں کامیاب ہوئی بلکہ اسلامی شدت پسندوں کو لگام دینے کے لیے غیر معمولی اقدامات بھی کیے۔
اکانومسٹ کے مطابق بنگلہ دیش کو سول حقوق اور شخصی آزادی کے میں ابھی مزید کام کرنا ہوگا، جبکہ ملک میں غربت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اس فہرست میں ایسے ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جہاں حکومتیں اور عوام مشکل فیصلے کرتی ہیں اور پھر ان فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔