ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 257 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 258 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 28ویں اوور میں صرف 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جس کے بعد اب پاکستان کے لیے پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں واپسی کرنا ممکن نہیں رہا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے تمام بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹرینٹ بولٹ نے صرف 17 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
فیس بک کمینٹ