ڈیرہ غازی خان : فورٹ منرو میں 8 سال بعد برف باری کے نتیجے میں سرائیکی علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے ۔ ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، راجن پور ، ملتان ، اور گردو نواح سے لوگوں کی بڑی تعداد برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے فورٹ منرو پہنچ گئی ۔ جمعہ کو برف باری کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ اتوار کی رات تک جاری رہا ۔ فورٹ منررو اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کو برف کی سفید چادر نے ڈھانپ لیا ہے ۔ برف باری کے باعث کئی مقامات پر راستے بلاک ہو گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد رات بھر ٹریفک میں پھنسی رہی ۔ سخی سرور سے فورٹ منرو تک کئی مقامات پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
فیس بک کمینٹ