لندن : اردو کے معروف شاعر ساقی فاروقی لندن میں انتقال کرگئے۔ ساقی فاروقی کا اصل نام قاضی محمد شمشاد نبی فاروقی تھا۔ وہ 21 دسمبر 1932 کو گورگپور میں پیدا ہوئے ۔ 1948 میں انہوں نے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش ہجرت کی اور 1952 تک وہیں رہے۔ پھر 1953 میں مغربی پاکستان آ گئے۔ اور یہاں ماہ نامہ نوائے کراچی کے ایڈیٹر بن گئے۔ انہوں نے کراچی سے ایم اے کیا اور پھر برطانیہ چلے گئے اور وہاں انہوں نے کمپیوٹر پروگرامنگ میں مہارت حاصل کی اور مستقل طور پر لندن کو اپنا مسکن بنا لیا۔ ایک مہینہ پہلے گزشتہ برس دسمبر میں ان کی اہلیہ گن ہلڈ نبی کا بھی لندن میں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی بیوی کی عمر 72 برس تھی۔ اور وہ یونیورسٹی کالج اف لندن سے منسلک رہیں اور کچھ برس پہلے بیرونی طلباء کے ہیڈ کے عہدے سے ریٹائر ہوئی تھیں۔ انہوں نے ساقی فاروقی کا عمر بھر بھرپور ساتھ دیا۔
فیس بک کمینٹ