ماؤٹ مؤنگنوئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو ہرا دیا ۔اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹی 20 میں نمبر ون ہو گیا ۔ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوا، پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن احمد شہزاد 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد آنے والے بیٹسمن بابر اعظم نے بھی فخر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا، تاہم 66 زنز کے مجموعی اسکور پر وہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بعد ازاں سرفراز احمد اور فخر زمان کے درمیان 40 رنز کی پارٹنر شپ سے ٹیم کا اسکور 106 پہنچا تھا کہ فخر زمان 46 رنز کی جارحانہ انگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد بھی کریز پر زیادہ دیر ٹک نہیں سکے اور 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے آئی ایس سودہی اور ایم جے سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی اے بولٹ اور گرینڈہوم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
فیس بک کمینٹ