لودھراں : این اے 154کے ضمنی الیکشن میں غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطا بق مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال شاہ نے پی ٹی آئی کے امیدوارعلی ترین کو ہرا دیا ۔اس حلقے میں کل 338پولنگ اسٹیشن تھے جن میں سے رات پونے دس بجے تک280پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہوچکے تھے ۔جن میں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال شاہ نے اب تک 93779 ووٹ حاصل کئے اورپی ٹی آئی کے امیدارعلی ترین نے 69508 ووٹ حاصل کئے ۔مسلم لیگ ن کے امیدوارکی کامیابی نے مبصرین کو حیران کردیا۔نتائج موصول ہوتے ہی لودھراں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جشن مناناشروع کردیا۔علی ترین پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرترین کے صاحبزادے ہیں یہ نشست جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل دیئے جانے کی بناءپرخالی ہوئی تھی۔
فیس بک کمینٹ