Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہیرو ہی تو ولن ہے ! ۔۔ : دل کی بات / وسعت اللہ خان
کالم

ہیرو ہی تو ولن ہے ! ۔۔ : دل کی بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرفروری 13, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ فلمیں نچلے کچلے طبقات میں سپر ہٹ کیوں ہوتی ہیں جن میں ہیرو آخر تک ولن کا مقابلہ کرتے کرتے یا جان دے دیتا ہے یا لے لیتا ہے۔تالیاں دونوں صورتوں میں بجتی ہیں اور ہیرو کو دونوں صورتوں میں فتح مند گردانا جاتا ہے۔ ولن ہارے کہ جیتے ولن ہی رہتا ہے۔ ایسی فلموں کے ہیرو کا حیاتی پس منظر بھی فلم بینوں کی طرح کا ہی دکھایا جاتا ہے۔
جیسے قلی، رکشے والا ، مزدور،کسان، جرائم پیشہ باپ کا اصولی بیٹا ،کسی دکھیاری بیوہ کا اکلوتا سپوت۔ اور پھر ہمارا ہیرو برداشت کی سرخ لائن عبور کر کے بغاوت کر دیتا ہے۔وہ جہاں کھڑا ہو جاتا ہے لائن وہیں سے شروع ہوتی ہے۔وہ پولیس کی زیادتیوں کے آگے سینہ سپر ہوجاتا ہے۔ خون چوس مل مالک کے استحصال اور معاوضے کو ترستے مزدوروں کے درمیان سدِ سکندری ہو جاتا ہے، کسی ظالم زمیندار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے سینہ چوڑا کر لیتا ہے،کسی بدعنوان سیاستداں کی بدمعاشیوں کا پردہ چاک کر دیتا ہے، عدالت کے نام پر ہونے والی ناانصافیوں کا پول کھول کے نظام کی دھجیاں اڑا دیتا ہے،کسی بچے کو خرکاروں کے چنگل سے اور کسی لڑکی کو ریپ ہونے سے بچا لیتا ہے۔
غرض ہمارا ہیرو ہر وہ ہمالیہ سر کر لیتا ہے جو پردہِ اسکرین کے سامنے مبہوت بیٹھا عام آدمی نہیں کر سکتا۔اور جب یہ ناٹک ہو رہا ہوتا ہے تو ہر تماشائی خود کو ہیرو کی جگہ ایسے تصور کرتا ہے گویا یہ لڑائی وہ لڑ رہا ہو۔
ہیرو ہر اس شخص کی نفسیاتی ضرورت ہے جو خود ہیرو نہیں اور دنیاوی جکڑ بندیاں اسے ہیرو بننے سے باز رکھتی ہیں۔ہیرو وہ بادل ہے جس کے گھنگھور سائے میں میری بزدلی کچھ دیر کے لیے پڑاؤ ڈالتی ہے اور پھر آگے چل پڑتی ہے۔ہر وہ شخص جو سینما سے باہر کسی کا چھوڑ اپنا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اس کے لیے ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیرو ڈھائی تین گھنٹے کا محسن ہے۔
ہیرو میرے جبلی احساسِ محرومی کا مداوا ہے بھلے عارضی ہی سہی، جھوٹا ہی سہی ، یہ ہیرو ہماری دبے ہوئے، مسلے ہوئے اعصاب کو کچوکے دیتا ہے اور انھیں مختصر وقت کے لیے زندہ کردیتا ہے۔ہیرو تیسرے چوتھے سین میں ہی ہمارا دودھ شریک بھائی، سرپرست اور محافظ بن جاتا ہے۔ہم اس کے اور وہ ہمارا ہو جاتا ہے۔ہم اس کی محبت،خوشی،دکھ، مشکلات،کامیابی و ناکامی میں برابر کے حصے دار ہوتے ہیں۔ڈھائی تین گھنٹے کے لیے ہی سہی۔
فلمی ہیرو کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ پرفیکٹ ہوتا ہے۔جیسا کہ میں نے ابتدا میں کہا وہ کسی صورت نہیں ہار سکتا، بھلے کہانی کتنے ہی خطرناک موڑ لے لے۔مگر ایک مقام ایسا ہے جہاں وہ بھی ہار جاتا ہے اور وہ ہے سینما کے باہر زندگی کے حقیقی پردے پر چلنے والی فلم۔ سینما اسکرین سے باہر وہ بھی میری آپ کی طرح ایک عام سا آدمی ہی ہوتا ہے۔ایک ایسا اکبرِ اعظم جو شوٹنگ پیک اپ ہونے کے بعد اسکوٹر کو ککیں مار مار کر اسٹارٹ کرتا ہے اور راستے میں سے سبزی اور دودھ لیتا ہوا مضافات میں بنے گھر کی جانب چل پڑتا ہے۔جہاں سے آگے پردے کا ہیرو نہیں جا سکتا عین وہیں سے زندگی نامی فلم کی ازلی کہانی کے حقیقی ہیرو کا سفر شروع ہوتا ہے۔فلمی ہیرو کے برعکس حقیقی زندگی کے ہیرو کا ناقابل ِ تسخیر یا پرفیکٹ ہونا ہرگز ہرگز ضروری نہیں۔بلکہ اصل زندگی کا ہیرو تو وہ ہوتا ہے جسے اگر اکثریت ہیرو سمجھے تو کچھ لوگ اسے ولن بھی سمجھیں۔ اس میں برا ماننے کی بات نہیں۔
اصل زندگی کے حقیقی ہیرو کی حقیقت و مقبولیت و عزت ناپنے کا فارمولا بہت سادہ ہے۔اگر عوام کی اکثریت کسی کو غدار ، نظریاتی دشمن ، سیکیورٹی رسک ، بیرونی قوتوں کا آلہ کار، تخریب کار، شرپسند، منافق اور اکثریتی طبقے کا دشمن سمجھ رہی ہے تو نوے فیصد تک امکان ہے کہ اس تاثر کے پیچھے کچھ نہ کچھ سچائی ضرور ہو گی۔لیکن اگر کسی خفیہ کا کوئی دیہاڑی دار خبری،کسی مخصوص نظریاتی گروہی سوچ کا فوٹو کاپئیر، جعلی نام اور شناخت کی نقاب کے پیچھے سے کارروائی ڈالنے والا کوئی ٹویٹری تخریبیا، کوئی آرام کرسی توڑ بک بکی فیس بکیا ، نرگسیت کا مارا کوئی یو ٹوپیا ، سیکنڈ ہینڈ دماغ کا مالک کوئی دانشور،کرائے کی عقل استعمال کرنے والا کوئی اینکر،کوئی فارغ العلم کالمی ، ارسطو کو اپنی فرسٹ کاپی سمجھنے والا کوئی مضمون نگار،کوئی عرضی نویس صحافی، ہر موسم میں شکوک بونے والا کوئی تعلیمی کسان ، علم کے توے سے ادھ پکی روٹی اتار کر دوڑ پڑنے والا کوئی عالم ، موقع پرستی کے مندر کا کوئی توتا چشم پروہت ، ’’حسین سے بھی مراسم یزید کو بھی سلام‘‘کو اوڑھنا بچھونا بنانے والے قانون دانوں کا کوئی ٹولہ ، غرورِ جہل گزیدہ کوئی استاد ، یا کوئی ماتھا ٹیک ٹائپ سیاسی کمدار اگر عوام کے کسی ہیرو کو متواتر ولن بتا رہے ہوں تو آنکھ بند کر کے مان لو کہ کانٹے کی طرح کھٹکنے والا یہ ولن تکلیف سے جوج رہی انسانیت کے حق میں کوئی نہ کوئی بڑا یا اچھا کام ہی کر رہا ہوگا۔عاصمہ جہانگیر ایسے ہی ہیروز اور ولنز کی عوامی عرفیت ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلودھراں میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ اڑا دی
Next Article اس خواب کو موت نہیں آ سکتی : تیشہ نظر / ۔۔ وجا ہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع

جولائی 3, 2026

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع جولائی 3, 2026
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.