ملتان : وزیر اعظم نواز شریف نے منگل کے روز ملتان میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔ چونگی نمبر 9 پر منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم کوئی سیاست کرنے کے لیے نہیں آئے بلکہ ملتان کی عوام کی خدمت کے لیے اور آپ کو آپ کا حق میٹرو کا تحفہ دینے آئے ہیں۔ بس منصوبے پر 28 ارب 88 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، وزیراعظم نے میٹرو بس میں خود بھی سفر کیا 18.5 کلومیٹر طویل ٹریک اور 21 سٹیشنز پر مشتمل اس بس سروس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔
فیس بک کمینٹ