لاہور:ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں 62 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ گزشتہ 3 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں،سویرا ندیم مرحومہ مدیحہ گوہر کی صاحبزادی جبکہ اداکارہ فریال گوہر چھوٹی بہن ہیں۔سارنگ اور نروان ان کے بیٹے ہیں۔مدیحہ گوہر کے شوہر شاہد محمود ندیم پاکستان میں پہلے ڈرامہ تھیٹر اجوکا کے بانی ہیں۔مدیحہ گوہر کا جنازہ کل شام ان کی رہائش گاہ 24سرور روڈ کینٹ سے اٹھایا جائے گا، تدفین لاہور کے قبرستان میں ہوگی۔
فیس بک کمینٹ