ریاض: سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ریاست کے خلاف سازش کرنے اور دشمن ممالک سے روابط رکھنے کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان میں سے 3 خواتین سمیت 8 افراد کو پوچھ گچھ کے بعد عارضی طور پر رہا کردیا گیا ہے۔پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ریاست کے خلاف سازش کرنے اور دشمن ممالک سے ساز باز کرنے کے الزام میں 17 افراد حراست میں لیا گیا تھا۔ ان افراد کو ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک عارضی طور چھوڑ دیا گیا ہے جب کہ جرائم کا اعتراف کرنے والے دیگر 5 مرد اور 4 خواتین تاحال زیر حراست ہیں۔پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کرنے والے 5 مرد اور 4 خواتین کے خلاف شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ زیر حراست ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ملک دشمن تنظیموں کے لیے کام کرتے تھے اور مملکت کی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے حساس اداروں میں اپنے وفادار افراد کو بھرتی کروایا تھا۔
منگل, اپریل 28, 2026
تازہ خبریں:
- کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
- اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
- ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
- ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
- امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
- ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

