راول پنڈی : سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالا جیل میں ان کے وکلاء نے ملاقات کی ،پانچ منٹ کی ملاقات میں انہوں نے جیل میں سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کیا اور کہا کہ کمرے میں اے سی نہیں،صرف گدا اور ایک پنکھا ہے جبکہ واش روم بھی صاف نہیں ہے۔نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد سلاخوں کے پیچھے ہیں،انہیں قیدی کی بہتر کیٹیگری نہیں دی گئی جبکہ مریم نے بی کیٹیگری لینے سے انکار کردیا ہے ۔نواز شریف کو وکلاء سے صرف پانچ منٹ ملنے دیا گیا،نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپیلوں اور وکالت ناموں پر دستخط کر دیے،پیر کو احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جائے گا۔نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز سخت سیکیورٹی حصار میں لاہور ایئر پورٹ سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ائرپورٹ سے ہیلی کاپٹرز کے بجائے گاڑیوں کے مختلف اسکواڈز کی صورت میں نوازشریف اور مریم نواز کو جیل منتقل کیا گیا ، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے سہالہ ریسٹ ہاؤس سب جیل منتقلی سے انکار کر دیا، جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل میں ہی رکھا گیا ہے ۔نواز شریف کو جیل کی عام قیدی کے طور پر رکھا گیا ہے، جبکہ مریم نواز شریف نے قیدیوں کی بہتر کیٹیگری یعنی بی کیٹیگری لینے سے انکار کر دیا ہے۔خواجہ حارث کے ایسوسی ایٹ ظافر خان اور سعد ہاشمی پر مشتمل قانونی ٹیم نے نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، قانونی ٹیم کے مطابق ملاقات جیل سپرانٹنڈنٹ کی موجودگی میں صرف 5 منٹ کرائی گی ،جس کے بعد کہا گیا کہ ملاقات کا وقت ختم ہو گیا ہے۔قانونی ٹیم نے بتایا کہ ملاقات میں نواز شریف نے قیدیوں کو دی جانے والی بنیادی سہولیات نا دیے جانے کی شکایت کی، کمرے میں ایک میٹرس اور ایک پنکھا ہے، واش روم بھی صاف نہیں،بہتر کیٹگری کے تحت قیدی کو چارپائی یا بیڈ ، پنکھا ، ٹی وی ، کرسی ، اخبارات ، مشقتی اور خشک راشن کی سہولیات دی جاتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو یہ سہولیات نہیں دی گئیں، تقاضا کیے جانے کے باوجود اخبار بھی فراہم نہیں کیا گیا، نواز شریف نے اپیل اوروکالت نامے کی دستاویزات پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔دوسری جانب مریم نواز کے وکلاء نے بھی اڈیالہ جیل میں مریم نواز سے میں ملاقات کی، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کردیے،پیر کو احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جائے گا۔
پیر, جون 15, 2026
تازہ خبریں:
- نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
- آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
- امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
- حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
- خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
- بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
- ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

