2018 انتخاباتاہم خبریں

جہلم کا جلسہ کیوں فلاپ ہوا : عمران خان فواد چودھری سے ناراض

جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پارٹی ترجمان فواد چودھری سے ناراض ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جہلم میں فلاپ شو پرعمران خان فواد چودھری سے ناراض ہیں اورانہوں نے پارٹی ترجمان کو مقامی رہنماؤ ں کے تحفظات دور کرنے کی سختی سے ہدایت بھی جاری کی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز جہلم میں فواد چوہدری کے حلقے میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا جہاں شرکاء کی انتہائی کم تعداد نے عمران خان کا موڈ خراب کر دیااور فلاپ شو کی بڑی وجہ پارٹی مقامی رہنماؤ ں کے باہمی اختلافات تھے ۔واضح رہے کہ جہلم جلسے میں عمران خان کے خطاب کے دوران پنڈال کا بڑا حصہ خالی رہا جبکہ عمران خان کا خالی کرسیوں سے خطاب کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل رہا تھا۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker