اقوام متحدہ : نسل پرستی سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ایسے کیمپوں کے واضح شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو جبری حراست میں رکھ کر مذہب سے متعلق ان کے خیالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز نسل پرستی سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی میں پیش کی گٰی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے چین میں مذہبی فرائض ادا کرنے والے سنکیانگ کے نوجوانوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور پھر انہیں نازیوں جیسے کیمپوں میں زیر حراست رکھ کر دنیاوی معاملات میں دلچسپی پر اصرار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جب مسلم اکثریتی علاقوں میں داخل ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی بہت بڑی جیل میں آگئے ہوں۔ جس وقت جنیوا میں یہ رپورٹ پیش کی جا رہی تھی تو چین کا 50 رکنی سفارتی وفد بھی موجود تھا۔ تاہم اس وفد کے ارکان نے کسی قسم کے تبصرہ سے گریز کیا۔بعد ازاں اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے ایک پالیسی بیان میں کہا کہ ” چین کی حکومت ملک میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لئے یکساں مواقعوں پر یقین رکھتی ہے“ رپورٹ میں واضح الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں مسلمانوں کو ریاست کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔
ہفتہ, اپریل 18, 2026
تازہ خبریں:
- نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
- ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
- نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
- ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
- مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
- ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
- بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
- ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم

