اہم خبریںسرائیکی وسیبکتب نما

قندیل بلوچ پر لکھی گئی کتاب بھارتی ادبی انعام کے لئے شارٹ لسٹ

کراچی : سوشل میڈیا پر شہرت پانے اور غیرت کے نام پر اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں جان گنوانے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی کے نشیب و فراز پر لکھی گئی کتاب کو بھارت کے ادبی ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔قندیل بلوچ پر کتاب ’دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ کی مصنفہ صنم مہر نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ’دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ کو ’شکتی بھٹ فرسٹ بک پرائز‘ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ بک پرائز کے فاتح کو دو لاکھ بھارتی روپے اور ٹرافی انعام میں دی جائے گی۔شکتی بھٹ کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صنم مہر کی کتاب ’دی سینشیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ کی زندگی کے بارے میں ہے جس نے اپنی مختصر زندگی غیر معمولی انداز سے گزاری اور جسے غیرت کے نام پراس کے اپنے ہی بھائی نے قتل کر دیا۔مہر نے اپنی کتاب سے یہ بتایا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں عورت ہو کر روایات سے بغاوت کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ لکھاری دنیا کو بدل تو نہیں سکتے لیکن بے قصور مارے جانے والے لوگوں کا ماتم تو کر سکتے ہیں۔
( بشکریہ : وائس آف امریکہ اردو )

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker