ملتان : اقبال ارشد کی وفات سے ملتان میں اردوشاعری کے ایک عہد کاخاتمہ ہوگیا۔ان خیالات کااظہار زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے منگل کے روزمعروف شاعر اقبال ارشدکی نمازجنازہ کے موقع پراپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرانواراحمد نے کہاکہ ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ڈاکٹرمحمد امین نے کہاکہ اقبال ارشد نے ملتان کے شعری منظرنامے کو خوبصورت بنایا ۔اظہرسلیم مجوکہ نے کہاکہ شاعری ادب اورمجلس آرائی کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ڈاکٹرصلاح الدین حیدرنے کہاکہ اقبال ارشدایک دکھ بھری زندگی گزارکررخصت ہوگئے یہ ہم سب کاذاتی نقصان ہے ۔اقبال ارشدکی نمازجنازہ دربارپیراں غائب سے ملحقہ جناز گاہ میں اداکی گئی ۔نمازجنازہ میں ڈاکٹر انوار احمد، صلاح الدین حیدر، ڈاکٹر محمد امین، وسیم ممتاز، راجہ کوثر سعیدی، ممتاز اطہر ،جاوید اختر بھٹی ، رضی الدین رضی، مسیح اللہ جامپوری، شاکر حسین شاکر، سجاد جہانیہ، افضل سپرا، مظاہر حسین، ارشد حسین ارشد، شارق جاوید، ڈاکٹر شوذب کاظمی، اظہر مجوکہ، پروفیسر عنائیت علی قریشی، سہیل عابدی، سید محمد علی رضوی، شیخ سلیم ناز، مظہر جاوید سیال، مستحسن خیال، لقمان ناصر، نواز ش علی ندیم، اقبال جاوید ہاشمی، قیصر عمران مگسی، مرتضی زمان گردیزی، ارشد اقبال بھٹہ، مامون طاہر رانا، سرور صمدانی، رہبر صمدانی،بابر چوہدری، قیصر صابر، قمر ہاشمی، مرتضی اشعر، احمد رضوان ، فہیم ممتاز، خالد اقبال ، اسرارچوہدری، تحسین غنی سمیت سیاسی ،دینی ،سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی ، پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہیں قبرستان پیراں غائب میں سپردخاک کردیاگیا ۔مرحوم کی قل خوانی 6ستمبر بروز جمعرات صبح 9بجے رہائش گاہ چاہ منشی والہ پیراں غائب روڈ میں اداکی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ