ملتان۔ (اے پی پی):نشترہسپتال ملتان کے شعبہ امراض کینسرمیں جدید ترین سائبرنائف ٹیکنالوجی جلد متعارف کروائی جائے گی ۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر کے مریضوں کے علاج میں بہت مددملے گی ۔
نشترہسپتال کے کینسرسینٹرکے سربراہ پروفیسرڈاکٹراحمد اعجاز مسعودنے بتایاکہ کراچی کے بعد پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی نشترہسپتال میں متعارف کروائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹ سکین مشین کی منظوری بھی ہوچکی ہے جوکہ جلدانسٹال کردی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ نشترہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ بھی جلد شروع ہوجائےگا۔
نشترہسپتال کے کینسر سینٹرمیں کیموتھراپی ،ریڈیوتھراپی سمیت تمام جدید سہولتیں موجودہیں ۔ ہمارے ہاں مریضوں کی ریڈی ایشن بھی مفت کی جارہی ہے ،جبکہ کیموتھراپی میں استعمال ہونے والی ادویہ بھی مریضوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کینسرسوسائٹی اور مخیر افرادغریب مریضوں کے علاج معالجے کے لئے بڑھ چڑھ کرعطیات بھی دے رہے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ

