Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»دانیال اور شاہد خاقان کااصل قصور: برملا / نصرت جاوید
کالم

دانیال اور شاہد خاقان کااصل قصور: برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹرجون 29, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے ہمارے معاشرے میں دانیال عزیز نے بے پناہ افراد کو نواز شریف صاحب کے خلاف پانامہ کیس کی پیشیوں کے دوران مسلسل پریس کانفرنسوں کی وجہ سے بہت ناراض کیا۔ نواز شریف کے مخالفین اس حقیقت کے بارے میں بھی بہت چراغ پا رہے کہ دانیال چودھری کئی برسوں تک جنرل مشرف کا جارحانہ دفاع بھی کیا کرتے تھے۔
ایسے مخالفین یہ بات کبھی سمجھ نہ پائے کہ اپنی وفاداری ثابت کرنے کو کسی جماعت میں نئے آنے والوں کو New Convert والی Zeal کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔ دانیال بھی شاید اسی روایات کے جبر کا شکار ہوگئے اور بالآخر 2018کے انتخابات سے چند ہی روز قبل سپریم کورٹ کے ہاتھوں توہینِ عدالت کے مجرم قرار پائے۔محض تابرخواست عدالت ملی سزا بھی لیکن دانیال عزیز کو انتخابی عمل سے 5سال کے لئے باہر رکھے گی۔ وہ اپنے آبائی حلقے شکرگڑھ سے قومی اسمبلی کی نشست کے لئے ہوئے مقابلے سے گویا ریڈکارڈ دکھاکر باہر نکال دئیے گئے ہیں۔
سیاست کے لئے نسبتاََ کم عمری میں دانیال عزیز کامقدر ہوئی نااہلی نے مجھے ایک قطعی مختلف وجہ سے پریشان کیا ہے۔ ان کے والد چودھری انور عزیز صاحب میرے والد کی طرح ہیں۔ کئی رشتوں سے وہ میرے خاندان کے سرپرست بھی ہیں۔ اس رشتے کی وجہ سے میں ذاتی طورپر آگاہ ہوں کہ دانیال کو ان کے والد نے کس لگن سے امریکہ کی ایک معتبر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوجانے کے بعد بجائے کسی غیر ملکی فرم کی نوکری کرنے کے وطن لوٹ کر سیاست میں حصہ لینے کو تیار کیا تھا۔
1991میں دانیال عزیز کو یونین کونسل کا رکن بنواکر لوکل باڈی کے اداروں سے ہوتے ہوئے بالآخر 1997میں قومی اسمبلی تک پہنچنے کا موقعہ ملا۔ اس برس نواز شریف نے پنجاب بھر سے بھاری مینڈیٹ حاصل کیا تھا لیکن دانیال عزیز نے وہ انتخاب آزاد حیثیت میں جیتا اور قومی اسمبلی میں آکر اپوزیشن کی سیاست کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ پیپلز پارٹی مگر موصوف کے لئے کوئی گنجائش نکال نہیں پائی اور پھر اس ملک میں جنرل مشرف ہوگیا۔
دانیال عزیز نے یقینا جنرل مشرف کا ساتھ دیا اور اس کا یہ فیصلہ میرے اور اس کے مابین رشتے میں دوری اور تلخی کا باعث بھی ہوا۔ یہ بات مگر برحق ہے کہ جنرل مشرف کے دور میں اہم ترین عہدے پر فائز ہونے کے باوجود حکمرانوں کے ساتھ اپنی قربت کو دانیال نے کبھی ذاتی منفعت کے حصول کے لئے استعمال نہیں کیا۔دانیال عزیز کا بدترین دشمن اور نقاد بھی اس کے خلاف مالی کرپشن کا کوئی الزام عائد نہیں کرسکتا۔ اس کے باوجود وہ قطعاََ ایک سیاسی پوزیشن لینے کی وجہ سے انتخابی عمل سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
دانیال کو ملی سزا مجھے یہ سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ آیا غیر ملکی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوئے پاکستانی نوجوان جمعرات کو سنائے فیصلے کے بعد بھی وطن لوٹ کر اس کی سیاست میں Grass Rootsیعنی بلدیاتی سطح سے قومی سطح تک پہنچنے کی اذیت کا انتخاب کرنا چاہیں گے یا نہیں۔ فوری تاثر میرا یہ ہے کہ ہرگز نہیں کیونکہ اپنے کئی بزرگ دوستوں کو جانتا ہوں جو نسلوں سے ملکی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے بچے اور بچیاں لیکن غیر ملکی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد غیر ممالک میں رہ کر ہی ملازمت کررہے ہیں یا کسی ذاتی کاروبار میں مصروف۔ انہیں جب پاکستان لوٹ کر ملکی سیاست میں حصہ لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے تو وہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بڑبڑانا شروع ہوجاتے ہیں۔
دانیال عزیز کو سزا سنائے جانے سے ایک ہی دن قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی الیکشن ٹربیونل نے تاحیات انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔ دانیال ہی کی طرح شاہد خاقان عباسی نے بھی ایک معروف امریکی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم پائی تھی اور وہ پاکستان لوٹنے کی جلدی میں نہیں تھے۔سیاست سے بھی انہیں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی۔ انکے والد مگر اوجڑی کیمپ میں ہوئے ایک دھماکے کی وجہ سے اچھلے میزائل کا نشانہ بن کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے بھائی زاہد،جنہیں غالباََ خاقان عباسی مرحوم کا حقیقی سیاسی وارث ہونا تھا،زخمی ہوکر دس طویل برسوں تک ونٹی لیٹر پر رہے۔ اپنے والد کی روایت برقرار رکھنے کو شاہد لہذا سیاست میں آنے پر مجبور ہوئے اور 1988میں نواز شریف اور ان کے اتحادیوں کے بنائے IJIکی ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ بالآخر پاکستان مسلم لیگ نون کا حصہ بن جانے کے بعد انہوں نے بدترین حالات میں بھی اس جماعت سے بے وفائی کا سوچا تک نہیں۔ اکتوبر1999میں جنرل مشرف کے طیارے کو اغواء کرنے کے الزام میں انہیں نواز شریف کا سہولت کار ٹھہرایا گیا۔ اس جرم میں جیل بھیج دئیے گئے۔
نواز شریف صاحب کو ان کے سعودی اور لبنانی دوستوں نے امریکی صدر کلنٹن کی معاونت سے جیل سے رہائی دلواکر سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی بسرکرنے کی سہولت فراہم کردی۔ شاہد خاقان مگر لانڈھی جیل ہی میں قید رہے۔
شاہد خاقان کے ننھیال پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ایئرفورس کے ایک سینئر افسر ہوتے ہوئے ان کے والد جنرل ضیاءکے ساتھ 1970کی دہائی میں اردن میں تعینات رہے۔ ضیاءاور عباسی خاندان کے مابین اس وجہ سے گہرے رشتے قائم ہوگئے۔ شاہد خاقان کو بارہا یہ پیغام بھیجاگیا کہ وہ جنرل مشرف کے طیارے کے اغواءکی ذمہ داری نواز شریف کے سرڈال کر جیل سے باہر آجائیں۔ شاہد مگر اپنی بات پر ڈٹے رہے اور عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوئے۔
موصوف کی تاحیات نااہلی کی سزا سناتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے معزز جج صاحب نے جو فیصلہ لکھا ہے اس کے متن اور زبان نے کئی قانونی ماہرین کو بہت حیران کیا ہے۔ مجھے زیادہ فکر مگر یہ لاحق ہوئی کہ استواری کے اصول پر ڈٹے ایک اور تعلیم یافتہ سیاست دان کو ریڈکارڈ دکھاکر انتخابی عمل سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ دانیال یا شاہد خاقان عباسی کی سیاسی ترجیحات سے مجھے اس ضمن میں کوئی ہمدردی نہیں۔ اصل خواہش فقط اتنی ہے کہ کاش ہماری تخت یا تختہ والی سیاست میں جھونکے تعلیم یافتہ اور نسبتاََ نوجوان لوگوں کو سیاسی عمل ہی کے ذریعے انتخابی اکھاڑے میں فتح یا شکست کے عمل سے گزرنے کے مواقع میسر رہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلیہ میں سیہڑ گروپ نے پی ٹی آئی چھوڑ دی : چار ٹکٹ واپس کر دئے
Next Article دل سے میرا مکالمہ: دوسرا رخ / رضا علی عابدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.