Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہماری معیشت میں ’’رونق‘‘ کیوں غائب ہو گئی۔۔نصرت جاوید
کالم

ہماری معیشت میں ’’رونق‘‘ کیوں غائب ہو گئی۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹراپریل 5, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نصاب کی کتابوں میں جو پڑھایا جاتا ہے عملی زندگی میں اکثر کام نہیں آتا۔ مثال کے طورپر اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر یہ دعویٰ کرسکتا ہوں کہ میں نے شاذ ہی ایسا صحافی دیکھا جو صحافت میں ماسٹر کی ڈگری لینے کی وجہ سے اس شعبے میں بہت نمایاں نظر آیا۔ اپنے کیرئیر کے بیشتر برس خبروں کی تلاش میں خرچ کرتے ہوئے صحافت کی نصابی کتابوں میں وہ Tricksڈھونڈنے کی کوشش کی جو چند دھواں دھار خبریں تلاش کرنے کے لئے میں نے Do it Yourselfرویے کی وجہ سے استعمال کئے تھے۔ یہ Tricksکتابوں میں پڑھنے کو نہیں ملے۔صحافت کے مقابلے میں معیشت کا علم کئی اعتبارسے بہت زیادہ ’’سائنسی‘‘ ہے۔ اس کے باوجودچٹے اَن پڑھوں کو ککھ سے لکھ پتی بنتے ہوئے دیکھا ہے۔ دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی بھاری بھر کم ڈگریاں لینے والے میرے کئی دوست ذاتی کاروبار کی کوششوں میں ناکام ہوئے۔ بالآخر سرکاری یا غیر سرکاری اداروں کی نوکریاں کرنے کو مجبور ہوئے۔علم معاشیات کی مبادیات سے بھی میں ہرگز واقف نہیں۔ 1985ء سے قومی اسمبلی کی کارروائی کے بارے میں کالم لکھنے شروع کئے تو احساس ہوا کہ بجٹ کا اجلاس اہم ترین ہوتا ہے۔بجٹ پر ہوئے مباحثے کو سمجھنے کے لئے اس علم کی شدبد لازمی ہے۔ نہایت خلوص سے اپنے ضیاء الدین صاحب جیسے سینئرز سے GDPاور GNPکے مابین فرق کو سمجھنے کی کوشش کی۔ ایمان داری کی بات یہ ہے کہ آج بھی آسان زبان میں یہ فرق آپ کے لئے بیان نہیں کرسکتا۔
1990ء کی دہائی میں صدارتی حکم کی بدولت حکومتوں کی اوسطاََ ہر تیسرے سال برطرفی کی بنیادی وجہ ہمیشہ یہ بتائی گئی کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ’’دیوالیہ‘‘ ہونے کی جانب بڑھ رہا تھا۔ ورلڈ بینک اور IMFکا کردار ان ہی ایام میں ذرا غور سے سمجھنے کا احساس ہوا ۔روزمرہّ تجربے سے دریافت یہ بھی کیا کہ ہمارے معاشی محاذ پر رونق لگی ہمیشہ ان ہی دنوں نظر آئی جب امریکہ کو افغانستان وغیرہ کی وجہ سے ہمارے تعاون کی ضرورت محسوس ہوئی۔ ہماری سرکار سے امریکہ کا واسطہ نہ رہے تو وہ معاشی اعتبار سے بُرے حالوں نظر آتی ہے۔کسی بھی ملک کی معیشت کو پرکھنے کے لئے دُنیا بھر کے سرمایہ کار اس ملک کے بارے میں ورلڈ بینک اور IMFوغیرہ کی جانب سے تیار ہوئی رپورٹس سے رجوع کرتے ہیں۔ اب کچھ نجی طورپر قائم ریٹنگ ایجنسیاں بھی ہیں۔ ان کی اہمیت بھی اجاگر ہورہی ہے۔ اگرچہ میں ابھی تک یہ نہیں سمجھ پایا ہوں کہ کسی ملک کو معاشی اعتبار سے ’’اچھا‘‘ دکھانے کے لئے یہ تمام ادارے کیا معیار اختیار کرتے ہیں۔مثال کے طورپر اسحاق ڈار کے زمانے میں پاکستان کے بارے میں وہاں سے ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹس آرہی تھیں۔ ان رپورٹس کے ہوتے ہوئے بھی اسلام آباد کی محفلوں میں وزارتِ خزانہ پر نگاہ رکھنے والے حاضر اور ریٹائرڈ افسروں سے ملاقاتیں ہوتیں تو وہ شکوہ کناں سنائی دیتے۔ کئی صنعت کار گھرانوں کے نمایاں افراد خاص طورپر وہ جن کا انحصار برآمدات کے شعبوں پر تھا ہمیشہ ڈالر کی ’’مصنوعی قیمت‘‘ کی شکایت کرتے۔ مجھے متنبہ کیا جاتا کہ معیشت کا بھٹہ بیٹھ رہا ہے۔شاید ایسے ہی لوگوں کی سوچ تحریک انصاف کو ایک بہتر متبادل کی صورت اُبھارنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ عمران خان صاحب کے وزارت ِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے محض چند ہی ہفتوں بعد مجھے اسحاق ڈار کی بنائی پالیسیوں کے منفی اثرات سمجھانے والوں کی مناسب تعداد بھی لیکن ’’تبدیلی‘‘ سے مطمئن دکھائی نہ دی۔ آٹھ ماہ گزر جانے کے بعد اسد عمر اِن دنوں اُن کے ویسے ہی ’’چہیتے‘‘ ثابت ہورہے ہیں جیسے ایک زمانے میں اسحاق ڈار ہوا کرتے تھے۔جن لکھاریوں کے اخبارات کے لئے لکھے مضامین کو ڈکشنری کی مدد سے ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھ کر میں پاکستانی معیشت کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں ان کا بھی یہی عالم نظر آرہا ہے۔ بارہا ہمیں سمجھایا جاتا ہے کہ ملک کو ’’سخت‘‘ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ مالیاتی اداروں کو درست کرنا ہے۔ ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے۔ لوگوں کو ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی عادت ڈالنا ہوگی۔ حکومتی اخراجات کم کرنا ہوں گے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں کو ’’معقول‘‘ یعنی مہنگا کرنا ہو گا۔ نظر بظاہر عمران حکومت کے وزیر خزانہ یہ سب ہی کرتے نظر آرہے ہیں۔ خلقِ خدا مگر بجلی اور گیس کے بلوں سے بلبلا اُٹھی ہے۔ روزگار سکڑ رہے ہیں۔ دُکان داروں یا ریستوران کے مالکوں سے گفتگو کرو تو وہ ’’بکری‘‘ نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔ ہر طرف ’’مندی‘‘ کا ذکر ہے۔ کوئی ایک شخص بھی خیر کی خبر نہیں سناتا۔صحافت کے شعبے کا اپنے تئیں برا حال ہے۔ میں ذاتی طور پر بھی اس کا شکار ہوا۔ بیوی اگر کام نہ کررہی ہوتی تو شاید چند ہفتے بعد کوئی ’’چھابہ‘‘ لگانے کو مجبور ہو جاتا۔ جس شعبے کو بہت چاؤسے ابتدائی عمر ہی میں اختیار کرلیا تھا اسے عمر کے آخری حصے میں بہت دُکھ سے چھوڑنے کو مجبور ہو جاتا۔ ہماری معیشت میں ’’رونق‘‘ بتدریج کیوں غائب ہوگئی اسے جاننے کے لئے کونسی کتابیں پڑھنا ہیں مجھے ہرگز علم نہیں۔ ایک عادی رپورٹر ہوئے لوگوں سے گپ شپ لگاتا رہا۔ اس گفتگو سے نتیجہ یہ اخذ کیا کہ کاروباری افراد حکومتی ’’ڈنڈے‘‘ سے گھبرا گئے ہیں۔ معاملہ فقط احتساب تک محدود نہیں مندی کا اصل سبب Filerاور Non Filerوالی تخصیص بھی ہے۔ اس نے گاڑیوں کے شورومز کی رونق چھین لی تھی۔ اصل زد مگر پراپرٹی کے شعبے کو لگی۔ چھوٹے پراپرٹی ڈیلروں کی ایک کافی تعداد کو میں نے گزشتہ چند مہینوں میں مثال کے طور پر دودھ بیچنے کے کاروبار کی طرف منتقل ہوتے دیکھا ہے۔ کئی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اسلام آباد اور دیگر شہروں کے باقی بچے دیہات میں تھوڑی زمین خرید کے ’’کٹے‘‘ پالنا شروع ہوگئے ہیں۔ محض گفتگو کی بدولت جو کچھ میرے ناقص علم میں آیا ہے اس کی روشنی میں اسد عمر کی جانب سے ایک اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کروانے کا اعلان مجھے تو خوش کن سنائی دیا ہے۔ اگرچہ مجھے یقین ہے کہ ہماری معیشت کے بارے میں مشکل انگریزی میں اخبارات کے لئے تجزیاتی مضامین لکھنے والوں کی اکثریت اسے موجودہ حکومت کا ’’ایک اور یوٹرن‘‘ قرار دے گی۔ اپوزیشن بھی طعنے دے گی۔نصابی اعتبار سے علم معاشیات کے بارے میں قطعی نابلد ہوتے ہوئے بھی جبلی طورپر لیکن میں یہ سوچنے کو مجبور ہوں کہ نیا بجٹ تیار کرتے ہوئے براہِ راست ٹیکسوں کے ذریعے مطلوبہ رقم کو حاصل نہ کرنے کی وجہ سے سرکار اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے ’’دیگر‘‘ یا غیرنصابی ذرائع اختیار کرنے کو مجبور ہے۔ نصاب میں طے کئے اصولوں کو تھوڑی دیر کو بھلاتے ہوئے معاشی میدان میں ذرا رونق لگ جائے تو خلقِ خدا کی اکثریت کا بھلا ہوگا۔ تھیوریاں اس رونق کی بحالی کے دوران بھی شدومد سے زیر بحث لائی جا سکتی ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسد عمر کی باتیں: وہ کہیں اور سنا کرے کوئی۔۔سید مجاہد علی
Next Article شاہ محمود قریشی کی حسرت کیا ہے؟۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

جون 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.