Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»شہباز شریف ”برادر یوسف“ ہرگز نہیں ۔۔نصرت جاوید
کالم

شہباز شریف ”برادر یوسف“ ہرگز نہیں ۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹرنومبر 7, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz shahbaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مولانا فضل الرحمن کے ”آزادی مارچ“ سے آج گریز کا ارادہ ہے۔ٹھوس معلومات تک رسائی کے بغیر جو دکھائی دے رہا ہے اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے تئیں اس موضوع پر کافی ”تجزیہ“ بگھارچکا ہوں۔ریگولر اور سوشل میڈیاکی پھیلائی چسکہ فروشی کے سبب ”تجزیہ“ مگر آج کی صحافت میں آﺅٹ آف فیشن ہوچکا ہے۔
”نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز“ کے نام پر ہمیں چوبیس گھنٹے باخبر رکھنے والی سکرینوں پر جو ”نوٹنکیاں چلائی جاتی ہیں ان کی Ratingsگررہی تھی۔فواد چودھری صاحب جو غالباََ ایڈم سمتھ کے بعد دورِ حاضر کے سب سے بڑے معیشت دان بھی ہیں جب وزیر اطلاعات تھے تو صحافتی اداروں کو اپنا ”بزنس ماڈل“ درست کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔ ہماری رہ نمائی فرماتے ہوئے البتہ یہ حقیقت نظرانداز کردی کہ ”خبر“ میڈیا کی بنیادی پراڈکٹ ہوا کرتی ہے اور کمیونی کیشن کے گرو یاددلاتے رہے ہیں کہ اگر کتا انسان کو کاٹ لے تو ”خبر“ نہیں بنتی۔ آدمی کتے کو کاٹ لے تو ”خبر“ بنتی ہے۔مصیبت ہماری صحافت کی مگریہ ہوگئی کہ ”آدمی“ نے جب ”کتے“ کو کاٹناشروع کردیا تو اسے بیان کرنا پاکستان کے ”سافٹ امیج“ کیلئے نقصان دہ ٹھہرادیا گیا۔


اس کے بعد دریافت یہ بھی ہوا کہ میڈیا درحقیقت کوئی ”بیانیہ(Narrative)مرتب کرتا ہے۔پاکستان جیسی ”نظریاتی مملکت“ کا بھی لٰہذا ایک ”بیانیہ“ ہونا چاہیے۔ یہ ”بیانیہ“ ترتیب دینے کے لئے صاف ،ستھرے، ایماندار اور محب وطن صحافی درکار ہیں۔ 2014سے مگر تحریک انصاف نے بہت مہارت اور محنت سے خلقِ خدا کو یہ سمجھایا کہ وطن عزیز کے صحافی ”لفافہ“ ہوچکے ہیں۔”پرانے پاکستان“ میں مشہور ہوئے صحافیوں کو ضمیر فروش ثابت کرنے کے بعد ”نئے پاکستان“ کو باضمیر صحافیوں کی ضرورت تھی۔ ان صحافیوں کی کھیپ تیار ہوگئی تو فواد چودھری صاحب وزیر اطلاعات نہ رہے۔ ان دنوںان کی رہ نمائی کا فریضہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کمال خوبی سے سرانجام دے رہی ہیں۔ ٹی وی سکرینوں پر اپنے دبنگ انداز میں چھائی ہوئی ہیں۔ عمران خان صاحب کے دیرینہ ساتھی تحریک انصاف میں ”نووارد“ ڈاکٹر صاحبہ سے حسد میں مبتلا ہیں۔کابینہ کے اجلاسوں میں ان کی بدخوئی میں مصروف رہتے ہیں۔سہاگن مگر وہی کہلائے جو پیامن بھائے اور وزیر اعظم عمران خان صاحب ڈاکٹر صاحبہ کی کارکردگی سے انتہائی مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کے ”آزادی مارچ“ کے ”تجزیے“ کے لئے ٹاک شوز ہیں۔حافظ حمد اللہ کو تحریک انصاف کی کسی خاتون نمائندہ کے ساتھ بٹھادیں تو ”رونق“ لگ جاتی ہے۔ اس ”رونق“ سے اگرچہ ہمارے Politically Correct”لبرل“ خواتین وحضرات خوش نہیں ہوتے۔ انہیں گلہ ہوتا ہے کہ ”مولوی“ حضرات کو ”خواتین کی توہین“ کے لئے Spaceفراہم کی جارہی ہے۔ ”روشن خیال“ پاکستان میں Bigotryکو فروغ دیا جارہا ہے۔ ذاتی طورپر اگرچہ میں بے وقوف یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارے ”لبرل“ خواتین وحضرات کو ”مولویوں“ کی سکرینوں پر رونمائی سے خوش ہونا چاہیے کیونکہ وہ اپنی گفتگو سے اپنے ”رجعت پسندانہ“ تصورات کو بے نقاب کررہے ہیں۔کالم لکھتے ہوئے یہاں تک پہنچا ہوں تو خیال آیا کہ میں نے تو مولانا فضل الرحمن کے ”آزادی مارچ“ سے گریز کا ارادہ باندھا تھا۔


ناک کو سیدھا پکڑنے کے بجائے ہاتھ گھما کر پکڑتے ہوئے ”آزادی مارچ“ کے تناظر ہی میں یاوہ گوئی کررہا ہوں۔ یہ سوچتے ہوئے خود کو مگر تسلی دی ہے کہ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا۔مولانا کے ”آزادی مارچ“ کو نظرانداز کروں تو میری دانست میں دو ایسے موضوعات رہ جاتے ہیں جن کے بارے میں لکھتے ہوئے ڈنگ ٹپایا جاسکتا ہے۔کرتارپور راہداری کا افتتاح یا نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی پاکستان مسلم لیگ جس کی قیادت اب شہباز شریف صاحب کے ”آہنی ہاتھوں“ میں ہے۔ سوشل میڈیا پر ہمارے ایک بہت ہی محنتی اینکر شاہزیب خانزاہ صاحب کے ایک پروگرام کی بدولت زوردار بحث چھڑچکی ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ شہباز صاحب مولانا فضل الرحمن کے ”آزادی مارچ“ سے فاصلہ برقرار رکھنے پر تلے بیٹھے ہیں۔نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی پاکستان مسلم لیگ کی اکثریت کو اس ضمن میں ان کا رویہ قابل قبول نظر نہیں آرہا۔ سوال اٹھتا ہے کہ جائیں تو جائیں کہاں۔شہباز شریف صاحب کے ساتھ میری پہلی ملاقات 1990کے انتخابات کے بعد ہوئی تھی۔ان کے بھائی وزیر اعظم منتخب ہوکر اسلام آباد منتقل ہوگئے تھے۔ شہباز صاحب ان کی ہمہ وقت معاونت کے لئے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیٹھ کر چٹکیاں بجاتے ہوئے اپنی جماعت کے ایم این ایز کو اپوزیشن بنچوں سے ا±ٹھے اعتراضاف کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ا±کساتے رہتے تھے۔ اس ضمن میں ان کا رویہ مجھے فٹ بال میچ میں حصہ لینے والے کسی جنونی ٹیم کے کپتان والا محسوس ہوتا تھا۔ شہباز صاحب کی پھرتی کو میں The Nationکے لئے قومی اسمبلی کی کارروائی کے بارے میں لکھے انگریزی کالم میں چسکہ لیتے ہوئے بیان کرتا۔ شہباز صاحب نے ایک دو بار مجید نظامی صاحب سے میرے اندازِ تحریر کی اشاروں کنایوں میںشکایت کرنے کی کوشش کی۔نظامی صاحب سنی ان سنی کرتے رہے۔ ایک دن مگر شہباز صاحب کو یاد دلایا کہ ”نصرت صاحب بھی آپ جیسے لاہوری ہیں۔ آپ جانیں اور وہ“۔اس فقرے کے بعد شہباز صاحب نے میرے بہت ہی سینئر نذیر ناجی صاحب کی وساطت سے اسلام آباد کے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کا وقت عطا کیا۔ایمان داری کی بات یہ بھی ہے کہ پہلی ملاقات سے آج تک جب بھی ان سے سامنا ہواشہباز صاحب نے میرا بہت احترام کیا۔ ہمیشہ گرم جوشی سے گلے ملے۔ ان کے اندازِ سیاست اور حکمرانی مگر مجھے کبھی پسند نہیں آئے۔ مستقل میرے پھکڑپن کا شکاررہے۔سیاست دان کے ساتھ صحافی کا وہی معاملہ ہے جو گھوڑے کا گھاس کے ساتھ ہوتا ہے۔


قصیدہ گوئی کا ہنر مجھے نصیب نہیں ہوا۔ بنیادی طورپر ملکی سیاست کو ہمیشہ ”ہوتا ہے شب وروزتماشہ میرے آگے“ کی مانند لیتا رہا ہوں”تماشہ“ ہورہا ہو تو جگت بازی اور پھکڑپن کی گنجائش پیدا ہوتی رہتی ہے۔میرے اندر موجود بھانڈ کوشہباز صاحب اپنے انداز سے جگت بازی کے ذریعے رزق کمانے کے مواقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔میں انہیں ”بھاگ لگے رہن“ کی د±عا دینے کو مجبور ہوں۔اس تمہید کے بعد مگر تھوڑی سنجیدگی سے یہ التجاکرنے کو مجبور ہوں کہ اس بات کوہرگز فراموش نہ کیا جائے کہ نواز شریف شہباز شریف کے بڑے بھائی ہیں۔شہباز صاحب ان سے بے تحاشہ محبت کرتے ہیں۔اپنے بھائی کا ”برادر یوسف“ کہلوائے جانے کو وہ ہرگز تیار نہیں ہوں گے۔اس وقت انہیں اپنے بڑے بھائی کی صحت کی فکر لاحق ہے۔ان سے تفصیلی ملاقات ہوئے کئی برس گزرچکے ہیں۔اپنے گھر تک محدود ہوا لیکن میں شہباز صاحب کی اپنائی حکمت عملی کا ذاتی تحفظات کے باوجود بخوبی اندازہ لگاسکتا ہوں۔غالباََ اس حکمت عملی کی Operative لائن ہے:”جان ہے تو جہان ہے“۔ ان کی نظر بظاہر خواہش ہے کہ نواز شریف ہر شے بھلاکرفی الوقت اپنی صحت پر توجہ دیں۔اس خواہش کو بروئے کارلانے کے لئے شہباز صاحب شاید آج کی مقتدر قوتوں سے ہر نوعیت کا سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں۔سمجھوتے کی اس خواہش کی بابت جائز بنیادوں پر کئی سوالات اٹھائے جاسکتے ہیں۔یہ کہنا مگر زیادتی ہوگی کہ شہباز صاحب دیدہ دانستہ اپنے بھائی کے نام سے منسوب ہوئی جماعت کو تباہ وبرباد کرنا چاہ رہے ہیں۔
نوازشریف کے نام سے منسوب ہوئی پاکستان مسلم لیگ کی ان دنوں کی سیاست کا ٹھوس تجزیہ کرنا ہو تو ہمیں شہباز صاحب کی ذات کے علاوہ اس جماعت کی ”بنیادی ساخت“ پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔اس جماعت کی اکثریت ”سنجیدہ اور تجربہ کار“ سیاست دانوں پر مشتمل ہے۔ ہماری سیاسی تاریخ کے تناظر میں یہ بات بھی اپنی جگہ ”انہونی“ ہے کہ ان میں سے ایک شخص بھی 2018کے بعد سے ٹی وی سکرین پر آکر یہ بات کھل کر کہنے کی جرات سے محروم ہے کہ ”میاں (نوازشریف) نے ہمیں مروادیا“۔ ایسے افراد سے اس سے زیادہ کی توقع بھی خام خیالی ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شہباز شریف صحافت فواد چوہدری نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولانا سرخرو ہوئے، عمران خان کا امتحان باقی ہے۔۔سید مجاہد علی
Next Article کراچی کی قتل گاہوں میں روندے گئے ہمارے علم۔۔آصف فرخی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.