Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ۔۔کورونا سے نمٹنے کی حکومتی خوداعتمادی
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ۔۔کورونا سے نمٹنے کی حکومتی خوداعتمادی

ایڈیٹرمارچ 27, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ رویہ درست ہے یا نہیں۔اس کے بارے میں کوئی رائے دینے کی مجھ میں تاب نہیں۔محض ایک رپورٹر ہوتے ہوئے اگرچہ یہ ’’اطلاع‘‘ دینے کو مجبور پاتا ہوں کہ وزیر اعظم کورونا کی وجہ سے اُٹھے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن سے ’’مشاورت‘‘ کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔اپنے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے وہ یہ طے کرچکے ہیں کہ مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی میں شامل لوگوں کی اکثریت ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ پر مشتمل ہے۔ وہ جیلوں میں ’’عام مجرموں‘‘ کی طرح بند کئے جانے کے مستحق ہیں۔پاکستان اور اس کے شہریوں کی بھلائی ان لوگوں کا دردِسر نہیں۔بجائے اپنے ’’کرتوتوں‘‘ پر شرمندہ ہونے کے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما کسی ’’بحران‘‘ کے منتظر رہتے ہیں۔یہ نمودار ہوجائے تو ’’قومی یکجہتی‘‘ وغیرہ کے نام پر خود کو ’’معتبر‘‘ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں ’’بحرانوں‘‘ کے بہانے اپنی ساکھ بحال کرنے کے مواقع فراہم نہیں کر نا چاہئیں۔
مذکورہ بالا ’’اطلاع‘‘ دیتے ہوئے میں کوئی ’’اندر کی خبر‘‘ نہیں دے رہا۔عمران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے عین ایک برس بعد 5اگست 2019کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ شناخت کو بے رحمی سے ختم کردیا تھا۔اس فیصلے کے خلاف ممکنہ احتجاج کو ناممکن بنانے کے لئے 80لاکھ کشمیریوں کو ویسے ہی لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا جو کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں کئی ممالک پر مسلط ہے۔مقبوضہ کشمیر پر نازل ہوالاک ڈاؤن اس حوالے سے مزید اذیت دہ تھا کہ اس کے دوران وہاں کے باسیوں کو موبائل فونز اور انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطے کی اجازت بھی نہ تھی۔مقبوضہ وادی کے تلخ حقائق دُنیا کے سامنے لانا صحافیوں کے لئے ناممکن بنادیا گیا۔
بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کی تنسیخ اور اس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم۔ان حصوں کا نئی دہلی سے براہِ راست کنٹرول ہماری ’’شہ رگ‘‘ کا گلا گھونٹنے کے مترادف تھا۔پاکستان کی ریاست اور عوام کو یکسوہوکر مودی سرکار کا مقابلہ کرنے کی ضرورت تھی۔ مطالبہ ہوا کہ عمران خان صاحب ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کے لئے مدعو کریں۔کشمیر جیسے اہم،تاریخی اور حساس ترین معاملہ پر ’’قومی اتفاقِ رائے‘‘ پیدا کریں۔وزیر اعظم ٹس سے مس نہ ہوئے۔بہت دن گزرجانے کے بعد پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔ابھی یہ اجلاس جاری تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر صاحب نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب شروع کردیا۔اس پریس کانفرنس میں شریف خاندان کو ٹی ٹی وغیرہ کے ذریعے بھاری بھر کم رقوم وصول ہونے کی داستان طشت ازبام ہوئی۔محترمہ مریم نواز اس کی وجہ سے ایک اور مقدمہ میں گرفتار ہوئیں۔حمزہ شہباز شریف کے لئے مزید سوالات تیار ہوئے۔ موصوف ابھی تک جیل میں ہیں۔
عمران خان صاحب کو کامل یقین تھا کہ اپوزیشن کی معاونت کے بغیروہ ازخود عالمی ضمیر کو کشمیر کے حوالے سے جھنجھوڑ ڈالیں گے۔ستمبر2019میں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ’’تاریخی‘‘ خطاب کیا۔اپنے ’’دوست‘‘ ٹرمپ سے نیویارک کے بعد سوئٹزرلینڈ کے شہر Davosمیں بھی ملے۔آرٹیکل 370کی تنسیخ مگر اپنی جگہ برقرار ہے۔لداخ اور جموں وکشمیر بدستور نئی دلی کے براہِ راست کنٹرول میں جکڑی Union Territoriesہیں۔پسند کریں یا نہیں مقبوضہ کشمیر کے ساتھ رات گئی بات گئی والا معاملہ ہوچکا ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب سے ریٹائر ہونے سے چند ہی ہفتے قبل جناب آصف سعید کھوسہ صاحب نے آرمی چیف کی میعاد ملازمت میں توسیع پر سوالات اُٹھاکر بھی ایک ’’بحران‘‘ کھڑا کیا تھا۔پارلیمان کو اس ضمن میں نئی قانون سازی کا حکم ہوا۔ عمران حکومت کو سینٹ میں اکثریت حاصل نہ تھی۔مطلوبہ قانون سازی لہذا ناممکن نظر آرہی تھی۔سیاسی حوالے سے اس نازک ترین موقعہ پربھی عمران خان صاحب نے اپوزیشن جماعتوں سے براہِ راست رابطے کی ضرورت محسوس نہ کی۔ان کی اپنائی بے اعتنائی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں نے مطلوبہ قانون کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں تیار کردہ قانون تاریخی ریکارڈ بناتی عجلت سے منظور ہوا۔ یہ قانون جب قومی اسمبلی سے منظور ہوا تو وزیر اعظم نے اپوزیشن کے تعاون کو سراہنے کے لئے شکریے کے دو بول بھی ادا نہ کئے۔بغیر کچھ کہے ایوان سے باہر چلے گئے۔
حالیہ سیاسی تاریخ کی مذکورہ بالا دوٹھوس نظیروں کے ہوتے ہوئے ڈھٹائی کی حد تک خوش گماں شخص ہی یہ امید باندھ سکتا تھا کہ عمران خان صاحب کرونا کی وجہ سے اُبھرے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے تعاون کی درخواست کریں گے۔اپوزیشن راہنما مگر ’’مان نہ مان-میں تیرا مہمان‘‘ والا رویہ اختیار کئے رہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان صاحب کے لئے "Selected”کی ترکیب ایجاد کی تھی۔کرونا پھیلنے کے بعد مگر انہوں نے عمران صاحب کو نہایت احترام سے اپنا وزیر اعظم تسلیم کیا۔ان سے درخواست کی کہ وزیر اعظم ہونے کے علاوہ وفاقی وزیر صحت ہوتے ہوئے وہ کورونا کے خلاف مدافعت کی کمان سنبھالیں۔
نظر بظاہر کورونا کی مدافعت میں اپنا حصہ ڈالنے پاکستان مسلم لیگ (نون) کے صدر جو قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف بھی ہوتے ہیں لندن سے ’’اچانک‘‘ وطن لوٹنے کو مجبور ہوئے۔میرے کئی خوش گماں دوستوں نے فرض کرلیا کہ شہباز صاحب سے منسوب ’’انتظامی صلاحیتیں‘‘ کورونا کے خلاف برپا جنگ میں بروئے کار لائی جائیں گی۔ شہباز شریف یا بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعظم نے براہِ راست رابطے کا مگر تردد ہی نہ کیا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر صاحب نے ازخود پارلیمان میں موجود اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کئے۔انہیں ایک کانفرنس میں مدعو کیا اور چند وزراء کو اس امر پر آمادہ کرلیا کہ وہ وزیر اعظم کو ان کی بلائی کانفرنس سے ویڈیو خطاب پر قائل کریں۔عمران خان صاحب نے بدھ کے روز وہ خطاب فرمادیا۔ اپوزیشن راہنماؤں کے خیالات سننے کے لئے مگر ان کے پاس وقت نہیں تھا۔ شہباز صاحب نے اسے اپنی ’’بے عزتی‘‘ شمار کیا۔بلاول بھٹو زرداری بھی ہکا بکا ہوئے ویڈیو کانفرنس سے غائب ہوگئے۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین بھرپور مشاورت کے ذریعے کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ’’قومی پالیسی‘‘ تشکیل دینے کے امکانات معدوم ہوگئے۔
بد ھ کے دن یہ امکانات معدوم ہوجانے کے بعد ٹی وی سکرینوں کے ذریعے قوم کی راہنمائی فرمانے والے خواتین وحضرات کو اپنا دھندا چلانے کا لیکن ایک اور سودا مل گیا۔نہایت لگن سے اب یہ طے کرنے کی کوشش ہورہی ہے کہ بدھ کے روز ہوئی کانفرنس میں ’’بدمزگی‘‘ کا ’’حقیقی ذمہ دار‘‘ کون ہے۔ذمہ داری کا تعین کرتی ان کاوشوں پر بخدا میرا دل پہلے تو بہت جلا۔ جلد ہی مگر قرار آگیا۔ ’’ٹاک شوز‘‘ کی دوکان چلانے کے چند تقاضے ہوتے ہیں۔دس برس تک میں نے بھی ایسی ہی ایک دوکان چلائی تھی۔ ناکام رہا۔ پنجابی محاورے والی گدھی کی طرح اپنے اصل مقام یعنی پرنٹ صحافت میں لوٹ آیا ہوں۔میری پُرخلوص باتیں بھی لہذا ’’انگور کھٹے ہیں‘‘ شمار ہوں گی۔
اپنی ’’اوقات‘‘ کا کشادہ دلی سے اعتراف کرتے ہوئے یہ کہنے کو مجبور ہوں کہ آپ پسند کریں یا نہیں عمران خان صاحب دل کی اتھاہ گہرائیوں سے یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت کرونا وائرس کی وجہ سے اُبھرے بحران کا کماحقہ مقابلہ کررہی ہے۔وہ پُراعتماد ہیں کہ ان کی جانب سے اپنائی حکمت عملی ہر حوالے سے بارآور ثابت ہورہی ہے۔اس میں کوئی جھول نہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا صاحب جیسے ماہر کے ہوتے ہوئے انہیں صحتِ عامہ کے ضمن میں کسی اور سے مشاورت کی ضرورت نہیں۔کورونا کی وجہ سے جو معاشی مشکلات رونما ہوں گی ان کا حل ڈھونڈنے کو ڈاکٹر حفیظ شیخ کی صورت ان کے پاس ایک ایسا ’’ماہر‘‘ موجود ہے جن کی صلاحیتوں کی آئی ایم ایف بھی معترف ہے۔ظفر مرزا اور حفیظ شیخ کے ہوتے ہوئے انہیں ایسے سیاست دانوں سے مشورے طلب کرنے کی ضرورت نہیں جو اپنے دورِ اقتدار میں قومی خزانہ کو ’’بے دریغ لوٹتے رہے‘‘۔
عمران خان صاحب کی خوداعتمادی سے اختلاف کا حق ہم سب کو حاصل ہے۔حقیقت مگر یہ ہے کہ میں اور آپ فیصلہ سازی کا حق واختیار نہیں رکھتے۔کورونا کے خلاف جنگ کے حتمی کمان دار وزیر اعظم عمران خان صاحب ہی ہیں۔ انہیں کامل یقین ہے کہ انہوں نے کرونا کے مقابلے کے لئے ایک جارح پالیسی تیار کرلی ہے۔وہ اس پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں۔اپنے قیمتی وقت کو روایتی ’’مشاورت‘‘ میں ضائع کرنے کو تیار نہیں۔ ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ سے مشاورت کرتے ہوئے وہ انہیں ’’معتبر‘‘ کیوں بنائیں؟۔ ربّ کریم سے فی الوقت صرف یہ فریاد ہی کی جاسکتی ہے کہ عمران خان صاحب کی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنائی حکمت عملی باورآور ثابت ہو۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگھر بنا لو قنطرینہ اک مہینا۔۔ڈاکٹراختر شمار
Next Article احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم

فروری 9, 2026

تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا

فروری 9, 2026

ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ

فروری 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.